ETV Bharat / state

درگاہ خواجہ غریب نوازؒ: بیگمی دالان کی چھت میں دراڑ پڑنے سے حادثے کا اندیشہ - یگمی دالان کی چھت میں دراڑ

سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ کے بیگمی دالان کی چھت میں دراڑ پڑنے سے خادموں میں ناراضگی ہے، درگاہ کمیٹی کے ناظم اشفاق حسین نے میڈیا کو بتایا کہ 'درگاہ شریف کی اندرونی عمارت کی مرمت کا کام چل رہا ہے، موسم کے مزاج کے مطابق امارت کے حصوں کو درست کیا جارہا ہے۔

درگاہ خواجہ غریب نواز
درگاہ خواجہ غریب نواز
author img

By

Published : Aug 29, 2021, 8:50 PM IST

اجمیر شریف سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نوازؒ علیہ کی درگاہ کے بیگمی دالان کی چھت میں دراڑ پڑنے سے حادثے کا اندیشہ بنا ہوا ہے۔ اس واقعات کے بعد خادموں میں درگاہ کمیٹی کی کارکردگی پر ناراضگی دیکھی جارہی ہے، اجمیر شریف درگاہ کے بیگمی دالان کی چھت کے مختلف حصوں میں دڑار سے لوگوں میں خوف پیدا ہوگیا ہے۔

درگاہ خواجہ غریب نواز: بیگمی دالان کی چھت میں دراڑ پڑنے سے حادثے کا اندیشہ

خادم ایس ایف مبین چشتی اور سید سلیم چشتی نے درگاہ کمیٹی پر الزام لگایا کہ 'انہوں نے چھت کمزور ہونے کے تعلق سے کئی مرتبہ انتظامیہ کو آگاہ کیا تھا، لیکن اس کے باوجود کوئی خاص توجہ نہیں دی جارہی ہے، جس کی وجہ سے کوئی بڑا حادثہ ہونے کا اندیشہ بنا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: قومی اقلیتی کمیشن کی ڈائریکٹر کی اجمیر درگاہ پر حاضری

درگاہ اجمیر کے خادموں کی ناراضگی اور ان کے الزام کے مدنظر درگاہ کمیٹی کے ناظم اشفاق حسین نے میڈیا کو بتایا کہ 'درگاہ شریف کی اندرونی عمارت کی مرمت کا کام چل رہا ہے، موسم کے مزاج کے مطابق عمارت کے حصوں کو درست کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بیگمی دالان کی چھت پر لگے ماربل میں دراڑیں آچکی ہیں، جسے انجینیئر کے مشورہ سے درست کرایا جارہا ہے، ایسے میں خادموں کی ناراضگی جائز نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.