ETV Bharat / state

جے پور کے پتنگ بازار سے رونق غائب - rajasthan urdu news

راجستھان کے اس معروف پتنگ بازار میں جو رونقیں پہلے نظر آتی تھیں رواں برس کورونا وائرس وبأ کے سبب پھیکی پڑگئی ہے۔

image
image
author img

By

Published : Jan 11, 2021, 12:47 PM IST

راجستھان کے دارالحکومت جے پور کی پتنگ بازی عالمی سطح پر اپنی منفرد شناخت رکھتی ہے۔ یہاں ہر 14 جنوری یعنی مکر سکرانتی کے روز ہزاروں کی تعداد میں ملک اور بیرون ممالک کے سیاح آتے ہیں اور پتنگ بازی کا لطف لیتے ہیں۔

جئے پور کا یہ علاقہ پہلے سال بھر پتنگ بازار کے نام سے جانا جاتا تھا لیکن اب اس علاقے میں صرف دو ماہ تک ہی پتنگ کا کاروبار کیا جاتا ہے۔ رواں برس جے پور کے اس پتنگ بازار میں سابقہ کی طرح متنوع اقسام کی پتنگیں تو موجود ہیں لیکن ان کے خریدار ندارد ہیں۔

دکانداروں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ پتنگ بازار سے رونق غائب ہونے کی وجہ عالمی وباء کورونا وائرس کا قہر ہے۔

دکانداروں کا یہ بھی کہنا ہے کی بازار میں پتنگ بنانے سے متعلق مال بھی بہت کم دستیاب ہورہا ہے، ساتھ ہی کورونا کی وجہ سے نائٹ کرفیو نافذ ہونے سے ان دکانیں جلد بند کروادی جارہی ہے یہی وجہ ہے کہ یہ کاروبار اب مندی کا شکار ہے۔

پتنگ کا کاروبار کرنے والے لوگوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نائٹ کرفیو کے اوقات میں ترمیم کی جائے اور ان کے لیے ایک خصوصی امدادی پیکیج کا بھی اعلان کیا جائے۔

وہیں اس بازار میں پتنگ خریدنے کے لیے آئے لوگوں کا کہنا ہے گزشتہ کئی برسوں سے لوگ یہاں پتنگ خریدنے کے لیے آتے ہیں لیکن رواں برس یہاں وہ رونق نظر نہیں آرہی ہے جو گزشتہ برسوں میں ہوا کرتی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.