ETV Bharat / state

راجستھان: جے ای ای اور نیٹ امتحانات کے خلاف کانگریس کا احتجاج

author img

By

Published : Aug 27, 2020, 4:54 PM IST

ریاست راجستھان میں کانگریس نیٹ اور جے ای ای (NEET اور JEE) مینز امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ لے کر جمعہ کو ضلعی ہیڈ کوارٹر میں احتجاج کا مظاہرہ کرے گی۔

congress
congress

جے ای ای اور نیٹ امتحان منعقد کرنے کے خلاف کانگریس کے اس احتجاج میں کانگریس کے اعلیٰ رہنما بشمول ریاستی صدر گووند سنگھ دوٹاسرا موجود ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی 'اسپیک اپ فار اسٹوڈنٹ سیفٹی' کے نام سے آن لائن مہم بھی صبح 10 بجے سے شروع ہوگی۔

کانگریس کا احتجاج

واضح رہے کہ یکم ستمبر سے 6 ستمبر تک پورے ملک میں جے ای ای (JEE) مینز اور 13 ستمبر کو نیٹ (NEET) کے امتحانات ہونے جارہے ہیں جس کے خلاف راجستھان کانگریس امتحانات ملتوی کرنے کے لیے احتجاج کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

راجستھان کانگریس کی جانب سے 28 اگست کو اے آئی سی سی کی ہدایت پر راجستھان کانگریس کے ذریعہ پوری ریاست کے ضلعی صدر دفاتر میں مظاہرے کیے جائیں گے۔ جے پور میں بھی کانگریس پارٹی ان امتحانات کے منعقد کرنے کے خلاف احتجاج کرے گی۔

دارالحکومت جے پور میں صبح گیارہ بجے ہونے والے اس احتجاج میں ریاستی کانگریس کے صدر گووند سنگھ دوٹاسرا سمیت کانگریس کے اعلی رہنما شریک ہوں گے۔

اس مظاہرے کے لئے کانگریس پارٹی نے جے پور میں مالویہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کا انتخاب کیا ہے۔ کانگریس کارکنان خود جے پور ایم این آئی ٹی میں پرامن طریقے سے احتجاج کریں گے اور مرکزی حکومت سے ان امتحانات کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کریں گے۔

ریاستی کانگریس کے صدر گووند سنگھ دوٹاسرا نے کہا کہ کورونا انفیکشن کے دوران امتحانات ملتوی کرنا یعنی بچوں کی صحت کے ساتھ کھلواڑ اور ان کی جان خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے اسی لیے کانگریس پارٹی ان امتحانات کے انعقاد کی مخالفت کر رہی ہے۔

تاہم اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت امتحانات ملتوی کرنے پر راضی نہیں ہوتی ہے تو راجستھان کو بھی اپنے بچوں کو امتحانات لینے پر مجبور کرنا پڑے گا کیونکہ یہ امتحانات مرکزی سطح پر ہوتے ہیں۔

اسی دوران کانگریس کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 'اسپیک اپ فار اسٹوڈنٹ سیفٹی' کے نام سے ایک آن لائن مہم بھی صبح 10 بجے سے چلائی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.