ETV Bharat / state

Congress Slams Shekhawat Statement مشرقی راجستھان نہر پروجیکٹ پر شیخاوت کا بیان قابل مذمت ہے، کانگریس

author img

By

Published : Jun 27, 2023, 10:28 PM IST

مشرقی راجستھان کینال پروجیکٹ سے متعلق مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت کے بیان پر کانگریس نے کہا ہے کہ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی نے صرف اقتدار کے لالچ کی وجہ سے ERCP کو قومی پروجیکٹ کا درجہ نہیں دیا ہے۔ Congress Slams Shekhawat Statement

Will get ERCP implemented if BJP's Rajendra Rathore comes to power in Rajasthan: Shekhawat
مشرقی راجستھان نہر پروجیکٹ پر شیخاوت کا بیان قابل مذمت ہے، کانگریس

نئی دہلی: کانگریس نے مشرقی راجستھان کینال پروجیکٹ سے متعلق مرکزی جل شکتی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ راجستھان سے منتخب ہوکر آنے کی وجہ سے وہ وزیر ہیں لیکن اس پروجیکٹ کے تعلق سے انہوں نے کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔ پارٹی نے منگل کو ایک بیان میں کہا ’’بھارت جوڑو یاترا کے راجستھان مرحلے کے دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے لوگوں کے ساتھ مختلف بات چیت میں مشرقی راجستھان کینال پروجیکٹ ایک بڑا مسئلہ تھا۔ یہ پروجیکٹ ریاست کے تیرہ اضلاع کے لیے لائف لائن ثابت ہوگا، اس لیے اس پر اوچھی سیاست عوام کو قابل قبول نہیں ہے۔ اس پروجیکٹ کے تناظر میں دیا گیا ان کا بیان عوامی جذبات کی توہین ہے۔‘‘

بیان کے مطابق شیخاوت نے کہا ’’راجستھان میں بی جے پی کی حکومت بننے پر میں 46,000 کروڑ روپے دوں گا۔ اس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو راجستھان کے لوگوں کے دکھوں سے ہمدردی نہیں ہے اور اقتدار کے لالچ کی وجہ سے اس نہری پروجیکٹ کو قومی پروجیکٹ کا درجہ اور کوئی خصوصی گرانٹ نہیں دی گئی ہے۔ راجستھان سے منتخب ہونے اور جل شکتی کے وزیر بننے کے باوجود شیخاوت اس اہم پروجیکٹ کے لیے مرکزی حکومت سے ایک پیسہ بھی حاصل نہیں کر پائے ہیں۔ یہاں تک کہ جل جیون مشن میں بھی، صحرائی ریاست ہونے کے باوجود، وہ ریاست کو کوئی خاص مدد فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ وہ مشرقی راجستھان کینال پروجیکٹ کا نام صرف سیاسی روٹیاں سینکنے کے لیے لے رہے ہیں۔

پارٹی نے دعویٰ کیا ’’راجستھان کی کانگریس حکومت نے بجٹ 2022-23 میں 9,600 کروڑ روپے اور مشرقی راجستھان کینال پروجیکٹ کے لیے 24-2023 کے بجٹ میں 13,500 کروڑ روپے کا التزام کیا ہے اور اس کام کی نگرانی کے لیے مشرقی راجستھان کینال پروجیکٹ کارپوریشن کی تشکیل کی گئی ہے۔ وزیر اعلی اشوک گہلوت نے عوامی طور پر واضح کیا ہے کہ مرکزی حکومت تعاون کرے یا نہ کرے، مشرقی راجستھان کینال پروجیکٹ کا کام عوام کے مفاد میں مکمل کیا جائے گا۔ اس کے نتیجے میں رام گڑھ بیراج، مہالپور بیراج، فسانوانیرا-گلوا-بیسل پور-اسردا لنک پروجیکٹ کے لیے 14,200 کروڑ روپے کی انتظامی اور مالی منظوری دی گئی ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت اسردا اور نونیرا ڈیم کا کام تیزی سے جاری ہے اور جلد ہی لنک کینال بنانے کا کام شروع ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.