ETV Bharat / state

راجستھان: کانگریس نے اپنے اراکین اسمبلی کو دوسری جگہ منتقل کیا

راجیہ سبھا کی 3 نشستوں کے لئے ہونے والے انتخابات سے 9 دن قبل ہی کانگریس کے اراکین اسمبلی کو شیو ولاس ریزورٹ میں ٹھہرایا گیا تھا۔ لیکن اب انہیں وہاں سے منتقل کیا جارہا ہے۔

راجستھان: کانگریس نے اپنے اراکین اسمبلی کو دوسری جگہ منتقل کیا
راجستھان: کانگریس نے اپنے اراکین اسمبلی کو دوسری جگہ منتقل کیا
author img

By

Published : Jun 12, 2020, 6:45 PM IST

ریاست راجستھان میں راجیہ سبھا کی 3 نشستوں کے لئے انتخابات 19 جون کو ہونے والے ہیں۔ ایسی صورتحال میں کانگریس کو 'کراس ووٹنگ' کا خطرہ ہے۔ جس کی وجہ سے کانگریس کے اراکین اسمبلی کو جے پور کے ایک ہوٹل میں ٹھہرایا گیا تھا۔ لیکن اب ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے کہ اس ہوٹل میں اراکین اسمبلی کے رہنے کے لئے اچھی سہولیات مہیا نہیں کی گئی ہیں۔

راجستھان: کانگریس نے اپنے اراکین اسمبلی کو دوسری جگہ منتقل کیا

دراصل راجیہ سبھا کی 3 نشستوں کے لئے انتخابات سے 9 دن پہلے ہی ان اراکین اسمبلی کو شیو ولاس ریزورٹ میں ٹھہرایا گیا تھا۔ لیکن اب انہیں وہاں سے منتقل کیا جارہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق 'جے پور کے دہلی روڈ پر واقع اس ریزورٹ میں آزاد اراکین اسمبلی سمیت تقریبا 110 اراکین اسمبلی قیام پذید تھے۔ لیکن ہوٹل میں انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے ارکان اسمبلی آہستہ آہستہ اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔ گزشتہ 2 دنوں سے کانگریس کے اراکین اسمبلی کو ریسارٹ میں روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔'

لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ ریزورٹ گزشتہ 3 ماہ سے بند تھا۔ ایسی صورتحال میں نہ تو ریزورٹ کا اے سی ٹھیک طرح سے کام کر رہا ہے اور نہ ہی ارکان اسمبلی کو دیگر سہولیات مہیا کی گئیں ہیں۔ جس کی وجہ سے ارکان اسمبلی واپس جا رہے ہیں۔ ان کو روکنے کے لئے حکومت نے اب فیصلہ کیا ہے کہ تمام اراکین اسمبلی کو شیو ولاس ریسارٹ کی بجائے جے ڈبلیو میریٹ میں منتقل کردیا جائے ۔

واضح رہے کہ' 19 جون کو راجستھان کی تین راجیہ سبھا نشستوں پر انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ راجستھان اسمبلی میں 200 نشستیں ہیں۔ ایسے میں ہر امیدوار کو 51-51 ووٹوں کی ضرورت ہوگی۔ وہیں کانگریس نے اپنے دو امیدوار کھڑے کیے ہیں تو بی جے پی نے بھی اپنے دو امیدوار کھڑے کیے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.