ETV Bharat / state

Road Accident in Barmer کار اور ٹرک میں تصادم، چار افراد ہلاک، بچہ زخمی - کار اور ٹرک میں تصادم، چار افراد ہلاک

باڑمیر کے سندھاری تھانہ علاقے میں کار اور ٹرک میں تصادم ہوا، جس نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جب کہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ اطلاع کے مطابق ٹرک گجرات سے بلوترا (باڑمیر) جا رہا تھا جو تیز رفتاری سے چل رہا تھا۔ کار سے ٹکرانے کے بعد ٹرک بھی تباہ ہوگیا۔ اس دوران ڈرائیور جائے وقوع سے فرار ہوگیا۔ Road Accident in Barmer

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 10, 2022, 7:19 PM IST

باڑمیر: راجستھان کے باڑمیر ضلع کے سندھاری تھانہ علاقے میں آج ایک ٹرک سے کار کے ٹکرانے سے تین خواتین سمیت چار افراد کی موت ہو گئی اور ایک بچہ زخمی ہو گیا۔Road Accident In Barmer

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شوبھاکرن کھینچی نے بتایا کہ کار میں سوار تمام لوگ گجرات کے دھنیرا سے جسول مندر کے درشن کرنے آئے تھے۔ آج تقریباً 7 بجے جسول سے دھنیرا کے لیے روانہ ہوئے۔ پولیس کے مطابق تقریباً ایک گھنٹے بعد آٹھ بجے کار سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ کار کے پرخچے اُڑ گئے۔ گاڑی پوری طرح سامنے سے پچک گئی۔ کھینچی نے بتایا کہ مرنے والوں میں کملا دیوی (70) ساکن بھیلڈی (بناس کانٹھا)، راجیش مہیشوری (22) خاتون دروپدی بہن (65)، منیشا (32) ساکن دھنیرا (بناس کانٹھا) شامل ہیں۔

ان کی لاشوں کو گڈاملانی اسپتال کے مردہ خانے میں رکھا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق راجیش عرف راجو بھائی کے ساتھ دو پھوپھی اور ایک خالہ کی موت ہوگئی۔ حادثے میں آٹھ سالہ مونٹو اسپتال میں زیر علاج ہے۔ مونٹو کی والدہ بھی فوت ہو چکی ہیں۔ اطلاع کے مطابق ٹرک گجرات سے بلوترا (باڑمیر) جا رہا تھا۔ جو تیز رفتاری سے چل رہا تھا۔ کار سے ٹکرانے کے بعد ٹرک بھی سڑک کے کنارے تباہ ہوگیا۔ اس دوران ڈرائیور جائے واقع سے فرار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: Road Accident in Nagpur ناگپور سڑک حادثے میں چار لوگوں کی موت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.