اجمیر:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دینے کے بعد نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ پارٹی کے ترجمان سیکیت گوکھلے کی گرفتاری کو کیوں گرفتار کیا گیا ہے یہ کسی کو معلوم نہیں ہے۔بی جے پی کی قیادت والئ مرکزی حکومت کے اشارت پر کیا جا رہا ہے۔CM Mamata Banerjee Reaction On TMC Spokeperson Saket Gokhale Arrest
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہاکہ پورے ملک میں بی جے پی ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو انتقام کی سیاست کرتی ہے اور پارٹی کے ترجمان سیکیت گوکھلے کی گرفتاری بھی اسی کا نتیجہ ہے۔
اس سے قبل مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے دورہ کے پیش نظر پولیس انتظامیہ کافی محتاط نظر آئی اور زیارت کے دوران زائرین کا داخلہ بہت محدود رکھا گیا۔ درگاہ پر تقریباً آدھا گھنٹہ گزارنے کے بعد ممتا بنرجی درگاہ دیوان سید زین العابدین کی صحت کے بارے میں جاننے کے لئے ان کے گھر پہنچیں۔
مزید پڑھیں:TMC Spokeperson Saket Gokhale Arrested ٹی ایم سی ترجمان ساکیت گوکھلے ایک دن کے پولیس ریمانڈ میں
اس سے قبل ایک خصوصی طیارے کے ذریعے کشن گڑھ کے ہوائی اڈے پر پہنچنے والی ممتا بنرجی نے صحافیوں کو بتایا کہ راجستھان اور مغربی بنگال کا ایک خاص رشتہ ہے۔ راجستھان کے متعدد کنبہ بنگال میں پرامن اور خوشحالی کے ساتھ رہ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب وہ وزیر ریلوے تھیں تو انہوں نے ہندوستان کو جوڑنے کا منصوبہ بھی بنایا تھالیکن چند وجوہات کی بیناد پر وہ اپنے مقصد کو انجام تک پہنچا نہیں سکی ۔CM Mamata Banerjee Reaction On TMC Spokeperson Saket Gokhale Arrest