ریاست راجسھتان کے ضلع ادے پور کے ہیرنمگری تھانہ پولیس نے فرضی وصیت بنانے کے الزام میں ادے پور میں تعینات سی آئی ڈی کے اے ایس آئی موہن لال شرما کو گرفتار کرلیا۔ یہ معاملہ ہیرنمگری سیکٹر 4 کے رانہ پولٹری فارم کے قریب واقع 15 ہزار 200 اسکوائر فٹ زمین کا ہے۔
واضح رہے کہ زمیندار کی موت کو قریب 22 برس ہوچکے ہیں، لیکن اے ایس آئی موہن لال شرما نے رشتہ دار امیش شرما اور لینڈ بروکر رویندر سنگھ کے ساتھ مل کر اس زمین کی 24 سال قبل فرضی وصیت بنوا لی تھی۔ اس پلاٹ کی قیمت فی الحال کروڑوں میں بتائی جارہی ہے۔ ایسی صورتحال میں اے ایس آئی موہن لال شرما جو اصل میں آگرہ کا رہنے والا ہے اور ادے پور میں سی آئی ڈی میں اے ایس آئی کے عہدے پر کام کر رہا ہے۔ اس معاملے کو لے کر ہیرنمگری تھانہ پولیس نے موہن لال شرما کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے اے ایس آئی موہن لال کے ساتھ ان کے رشتہ دار امیش اور لینڈ بروکر رویندر سنگھ کو بھی گرفتار کیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ معاملہ ہیرنمگری سیکٹر 4 میں رانا پولٹری فارم کے قریب واقع قیمتی زمین سے متعلق ہے۔ اس سرزمین کا اصل مالک شیو چندر مہتا تھے۔ ان کے تین بیٹے ہیں۔ مکیش، دنیش اور کریٹ ان تینوں نے ہیرامنگری پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائی تھی کہ اس کے والد کے نام پر اس زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، پولیس نے اس کی تفتیش کی اور اے ایس آئی موہن لال شرما کے ساتھ دو دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا۔