ایسے میں اب بڑا سوال یہ ہوتا ہے کہ جب اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے ان بڑے محکموں میں ہی چیئرمین منتخب نہیں کیا گیا تو اقلیتوں کی ترقی کیسے ہو سکے گی؟
واضح رہے کہ بی جے پی حکومت کے وقت راجستھان مدرسہ بورڈ کے عہدے پر چیئرمین مہرالنساء ٹاک، راجستھان حج کمیٹی چیئرمین امین پٹھان اور اردو اکادمی کے چیئرمین اشرف علی خلجی تھے، لیکن جب سے ان کا پانچ برس کا وقت مکمل ہوا ہے تب سے آج تک کسی کو بھی ان بڑے عہدوں پر منتخب نہی کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
راجستھان: اسکولوں میں اردو کی تعلیم کو بحال کیا جائے گا
وہیں اس پورے معاملے کو لے کر راجستھان حج کمیٹی کے سابق چیئرمین امین پٹھان کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت کے وقت میں سبھی محکموں میں جلد ہی تقرریاں کر دی گئی تھی۔ لیکن وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے جو اقلیتوں سے وعدے کیے تھے ان وعدوں کو بھی گہلوت صاحب پورا نہیں کر سکے ہیں۔