ETV Bharat / state

Chain Snatching in Ajmer اجمیر میں چین اسنیچنگ کی واردات میں اضافہ - چین اسنیچنگ کی واردات میں اضافہ

اجمیر میں چین اسنیچنگ کی واردات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ حال میں ہی جمیر کرشچن گنج تھانہ علاقہ کے تحت الکنندا کالونی میں نامعلوم بدمعاشوں نے ایک خاتون کو چین اسنیچنگ کا نشانہ بنایا۔ Chain Snatching Incident in Ajmer

Chain Snatching Incidents in Ajmer
اجمیر میں چین اسنیچنگ کی واردات میں اضافہ
author img

By

Published : Sep 29, 2022, 5:40 PM IST

Updated : Sep 29, 2022, 10:43 PM IST

اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں چین اسنیچنگ کی واردات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس طرح کی واردات لوگوں کے لئے مصیبت بنی ہوئی ہے۔ حال میں ہی جمیر کرشچن گنج تھانہ علاقہ کے تحت الکنندا کالونی میں نامعلوم بدمعاشوں نے ایک خاتون کو چین اسنیچنگ کا نشانہ بنایا۔ اس معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے ویشالی نگر کی رہنے والی ارچنا گرگ نے بتایا کہ صبح وہ اپنی دکان کے باہر کھڑی تھی۔ اس دوران 20 سے 22 سال کی عمر کا ایک نوجوان ان کے قریب آیا اور جھپٹ کر سونے کی چین کو توڑ کر بھاگ گیا۔ سونے کا وزن 2 تولہ سے زیادہ تھا۔ Chain Snatching Incident in Ajmer

انہوں نے بتایا کہ اس دوران میری آواز سن کر میرا بیٹا چور کے پیچھے بھاگا لیکن چور کچھ فاصلے پر کھڑے اپنے دوسرے ساتھی کے ساتھ موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا۔ ان کی بیٹی نے بھی بدمعاشوں کا پیچھا کیا لیکن وہ بھی انہیں پکڑنے میں ناکام رہی۔ متاثرہ نے کرشچن گنج پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور قریب نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج چیک کی تاہم اس میں ملزم کا چہرہ واضح طور پر نظر نہیں آرہا ہے۔ فی الحال کرشچن گنج پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مرادآباد: چین اسنیچنگ کرنے والے دو ملزمان گرفتار

متاثرہ نے کرشچن گنج پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور قریب نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج چیک کی، تاہم اس میں ملزم کا چہرہ واضح طور پر نظر نہیں آرہا ہے۔ فی الحال کرشچن گنج پولس تھانہ معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2022, 10:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.