ETV Bharat / state

راجستھان: عرس شریف کورونا کی نذر

author img

By

Published : Jul 16, 2020, 10:28 PM IST

جے پور کے چار دروازے علاقے میں واقع حضرت مولانا ضیاء الدین رحمۃ اللہ علیہ کا 211 وے عرس مبارک منایا جا رہا ہے۔

راجستھان: عرس شریف کورونا کی نذر
راجستھان: عرس شریف کورونا کی نذر

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے چار دروازے علاقے میں واقع حضرت مولانا ضیاء الدین رحمۃ اللہ علیہ کا 211 وے عرس مبارک منایا جا رہا ہے

ہر سال اس موقع پر لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مند جمع ہوتے تھے لیکن اس سال کورونا کی وجہ سے عقیدت مندوں کی تعداد میں کافی کمی دیکھی جا رہی ہے، عرس کہ موقع پر درگاہ میں متعدد پروگراموں کا اہتمام کیا جاتا تھا لیکن اس بار کورونا کی وجہ سے تمام پروگراموں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

اس تعلق سے درگاہ کے سجادہ نشین سید رضی الدین ضیاء الدین ضیائی نے بتایا کہ عالمی وباء کورونا کی وجہ سے جاری حکومت کی گائیڈ لائن اور انتظامیہ کی جانب سے دئے گئے آرڈر کا عرس مبارک میں مکمل طور پر خیال رکھا گیا ہے۔

راجستھان: عرس شریف کورونا کی نذر۔ ویڈیو

سجادہ نشین نے بتایا کہ درگاہ میں آنے والے زائرین کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ وہ درگاہ میں تشریف نہیں لائیں بلکہ تمام جو روایت ہے وہ اپنے گھروں پر ہی ادا کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج اس عرس کے موقع پر خاص طور سے دعا کورونا سے نجات پانے کے لیے کی گئی ہے، ضیاء الدین رحمتہ اللہ علیہ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اسلامی برس کے آخری ماہ ذیقعدہ میں پانچ روز تک یہ عرس مبارک منایا جاتا ہے، ان پانچ روز میں قوالی، قرآن خوانی، مشاعرہ اور دیگر پروگراموں کا اہتمام کیا جاتا ہے لیکن اس بار کورونا وبا کے مدنظر یہ تمام پروگرام منسوخ کر دیے گئے،

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.