راجستھان میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے چار ماہ سے بند پبلک ٹرانسپورٹ جمعرات سے پھر پٹری پر لوٹنا شروع ہو گئی ہے۔ جو سڑکیں گزشتہ چار ماہ سے بے رونق نظر آرہی تھیں وہ سڑکوں پر لو فلور اور سٹی بسز دوڑنے کے بعد با رونق نظر آ رہی ہیں۔
دارالحکومت جے پور سمیت ریاست بھر میں سٹی بسز کو چلانے کے لئے حکومت کی جانب سے اجازت دے دی گئی ہے، گزشتہ روز بدھ کو جاری حکم کے مطابق سفر کرنے سے پہلے اور بعد میں بسز کو سینیٹائز کرنا ضروری ہوگا۔
وہیں حکم کے مطابق سماجی دوری کی جانب خاص توجہ دینی ہوگی اور مسافر، کنڈکٹر اور ڈرائیور کے لیے ماسک بھی ضروری ہوگا۔ حکم کے مطابق اگر کوئی یہ نہیں کرتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی کو عمل میں لایا جائے گا۔
مزید پڑھیں: راجستھان سیاسی رسہ کشی پر سپریم کورٹ میں سماعت آج
ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے اور کورونا وبا کی وجہ سے کم مسافروں کے مدنظر لوفلور کے کرائے میں اضافہ ضرور کیا گیا ہے، ان بسوں میں سفر کرنے والے مسافروں نے کورونا کو لے کر جو گائیڈ لائن جاری کی ہے اس کا مکمل طور پر خیال بھی رکھ رہے ہیں۔