جے پور کے جس ہوٹل میں گہلوت خیمہ کے اراکین اسمبلی ٹھہرے ہوئے ہیں، وہاں یہ اراکین اسمبلی پہنچے اور یہاں پر میڈیا سے خطاب بھی کیا۔
کانگریس اور بی ٹی پی کی مشترکہ کانفرس کے دوران دونوں اراکین اسمبلی نے اشوک گہلوت کو حمایت کرنے کا اعلان کیا۔
اس دوران کانگریس کے ریاستی صدر گوند سنگھ ڈوٹاسرا اور بی ٹی پی کے رہنما بھی موجود رہے۔
بی ٹی پی کے رکن اسمبلی راجکمار روٹ نے میڈیا سے خطاب کے دوران کہا کہ، 'راجستھان کی سیاست میں جس طرح سے موجودہ وقت میں رسہ کشی جاری ہے، اس دوران ہماری پارٹی کے ذمہ داران کی جانب سے یہ کہا گیا تھا کہ ہم کسی کو بھی اپنی حمایت نہیں دیں گے اور جمہوریت کو دیکھتے ہوئے ہم کو کانگریس پارٹی کو اپنی حمایت دیں گے۔'
وہی راجستھان کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر گوند سنگھ ڈوٹاسرا نے کہا کہ، 'ان لوگوں نے 18 مطالبات کو لے کر ریاست کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت سے بات کی ہے، جس پر اشوک گہلوت میں ہماری تمام مطالبات کو ماننے کا بھروسہ بھی دلایا ہے۔'
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ روز قبل بھارتی ٹرائبل پارٹی (بی ٹی پی) کے ذمہ داران میں گہلوت خیمہ یا پھر پائلیٹ خیمہ کو اپنی حمایت دینے سے صاف طور پر انکار کر دیا تھا، لیکن آج جس طرح سے حمایت کی گئی ہے اس سے کہیں نہ کہیں وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کو راحت ملی ہے۔