سری گنگا نگر: ہند پاک سرحد پر کشیدگی، جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی اور دراندازی کی کوششیں عرصہ دراز سے جاری ہے۔ وہیں گزشتہ کئی ماہ سے سرحد سمیت لائن آف کنٹرل پر ڈرونز کو سرحد کے اِس پار بھیجے جا رہے ہیں جبکہ دراندازی کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔ اس دوران گزشتہ رات ریاست راجستھان میں انوپ گڑھ کے قریب بی ایس ایف اہلکاروں نے ایک دراندازی کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔BSF kills Pak infiltrator
کل رات انوپ گڑھ کے شیر پور پوسٹ کے قریب بی ایس ایف اہلکاروں نے ایک پاکستانی شخص کو اِس پار آتے دیکھا۔ اس کے بعد فوجیوں نے اسے وارننگ دی اور اِس پار آنے سے رکنے کو کہا۔ فوجی ذرائع کے مطابق وہ (درانداز) چھپنے کی کوشش کرنے لگا۔ ایسے میں بی ایس ایف کے جوانوں نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔Pak Intruder Caught in SriGanganagar
ذرائع کے مطابق یہ پاکستانی شہری بھارتی سرحد میں داخل ہو گیا تھا۔ ابتدائی کارروائی کے بعد بی ایس ایف نے درانداز کی لاش کو انوپ گڑھ پولیس کے حوالے کر دیا۔ جسے پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال بھیج دیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بی ایس ایف اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔