ETV Bharat / state

عرفان خان کا راجستھان سے تھا گہرا تعلق - عرفان خان کا آج ممبئی میں علاج کے دوران انتقال

مشہور فلم اداکار عرفان خان کا انتقال کی خبر ملتے ہی ریاست راجستھان میں غم کا ماحول ہے، لوگ ان کی موت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، بی جے پی کے ریاستی صدر ستیس پونیا، مرکزی حکومت میں وزیر گجندر سنگھ، اسمبلی رکن کرشنا پونیا سمیت دیگر رہنماؤں نے اپنا غم ظاہر کیا۔

مشہور فلم اداکار عرفان خان
مشہور فلم اداکار عرفان خان
author img

By

Published : Apr 29, 2020, 6:32 PM IST

مشہور اداکار عرفان خان کا آج ممبئی میں علاج کے دوران انتقال ہو گیا تھا، عرفان خان کا ریاست راجستھان سے گہرا تعلق رہا ہے۔

عرفان خان چے پور کے بینیوال کانٹا کرشنا کالونی کے رہنے والے تھے، عرفان خان کی شروعاتی تعلیم بھی جے پور کے سرکاری اسکول موٹی قتلا اسکول میں ہوئی تھی۔

عرفان خان کے والد جے پور میں ہی ٹائر کا بزنس کرتے تھے۔ راجستھان کے نوابوں کے شہر کے نام سے مشہور ٹونک شہر میں عرفان خان کا ننیہال تھا، وہی پہلے روزے کے روز ہی عرفان خان کی والدہ سعیدہ بیگم کا انتقال ہوگیا تھا، والدہ کے انتقال میں بھی عرفان خان شریک نہیں پائے تھے۔

عرفان خان کے چاہنے والوں کو ان کے انتقال کی خبر ملی تو سوشل میڈیا پر بھی ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دور شروع ہوا، وہی عرفان خان کے انتقال کے بعد ریاست کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، بھارتی جنتا پارٹی کے ریاستی صدر ستیس پونیا، مرکزی حکومت میں وزیر گجندر سنگھ، اسمبلی رکن کرشنا پونیا سمیت دیگر رہنماؤں نے اپنا غم کا اظہار ٹویٹ کر کیا۔

ٹویٹ کے ذریعے ان تمام رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عرفان خان ایک مشہور اداکار تھے، ایسے میں ان کا انتقال کے بعد ان کے خاندان کے لوگوں کو خدا صبر نصیب عطا فرمائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.