ETV Bharat / state

Ramadan Blessing in Ajmer اجمیر درگاہ میں رمضان کی رونقیں

رمضان المبارک کا مہینہ جاری ہے۔ اجمیر درگاہ میں روزہ داروں کی بڑی تعداد دیکھی جارہی ہے۔ یہاں سحری و افطار کے لیے تمام خاص وعام کے لیے انتطامات کیے گئے ہیں۔

author img

By

Published : Apr 2, 2023, 5:12 PM IST

Ajmer me Ramadan Ki Raunaq
Ajmer me Ramadan Ki Raunaq
اجمیر درگاہ میں رمضان کی رونقیں

اجمیر: رمضان المبارک کا پہلا عشرہ رحمت آج 10 روزوں کے ساتھ مکمل ہو گیا۔ اس موقعے پر روزہ داروں کی بڑی تعداد درگاہ میں دیکھی گئی۔ یہاں سحری و افطار کے لیے درگاہ صوفی بزرگ حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی جامع مسجد اور مقبرہ دلان میں خادمین اور زائرین مل کر افطار کر رہے ہیں۔ رمضان المبارک کے پورے مہینے میں درگاہ میں افطاری کے لیے 100 کے قریب دسترخوان سجائے جاتے ہیں، جس میں تمام مذاہب اور ذاتوں کے خاص و عام لوگ اور پیروکار اکٹھے بیٹھ کر افطار کرتے ہیں۔ درگاہ کے خادم سید غفار علی کے مطابق انجمن سید زادگان کی جانب سے صبح و شام ڈھائی ہزار سے زائد روزہ داروں کے لیے سحری اور افطار کے انتظامات کیے جاتے ہیں۔ وہیں چھتیس گڑھ سے آئے گفو میمن کا کہنا ہے کہ وہ گذشتہ 7 سال سے رمضان کے موقعے پر خواجہ صاحب کے بارگاہ میں آتے ہیں اور روز افطار پروگرام میں شریک ہوتے ہیں اور اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ افطار کرتے ہیں۔ اس نیک عمل سے انھیں اور ان کی ٹیم کو بے حد سکون حاصل ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Urs of Baba Fakhruddin Chishti حضرت بابا فخرالدین چشتی کا سلسلہ عرس شروع
واضح رہے کہ قبل ازیں اجمیر شریف درگاہ میں انجمن سید زادگان کی جانب سے رمضان کا پروگرام جاری کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کے ذریعہ رمضان المبارک میں منعقد کی جانے والی تقریبات کے سلسلے میں لوگوں کو کسی بھی طرح کی کوئی پریشانی درپیش نہ ہو تفصیلی معلومات فراہم کی گئی تھیں۔ اسی سلسلے میں انجمن سید زادگان کی جانب سے رمضان کا پروگرام جاری کیا گیا تھا۔ درگاہ کے خادموں کی انجمن سید زادگان خدام خواجہ صاحب کی جانب سے رمضان المبارک میں منعقد کی جانے والی بزرگان دین اولیاء اللہ کہ عرس مبارک کی تقریب کے لیے سید فضل فضل چشتی کو کنوینر بنا گیا تھا۔

انجمن سیکریٹری سید سرور چشتی کے مطابق رمضان المبارک میں میں خاص و عام زائرین اور روزے داروں کے لیے صبح و شام افطار اور سحری کا ایک مہینہ تک خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔ علاوہ اس کے درگاہ میں ہونے والی بزرگان دین کی محفل اور عقیدت مندوں میں لنگر کا بھی اہتمام کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ درگاہ شریف کے اندرونی حصے میں ایک ماہ تک رمضان کا خصوصی دسترخوان سجایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ روزہ داروں کے لیے سحری اور افطار کے ٹائم ٹیبل کا اجرا کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی رمضان کارڈ میں مزید معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.