ETV Bharat / state

وسندھرا راجے تجربہ کار ہیں، راجستھان کا وزیراعلیٰ انھیں بنایا جانا چاہیے: سبرامنیم سوامی - وسندھرا راجے

راجستھان میں بی جے پی کے اقتدار میں واپسی کے بعد سے وزیراعلیٰ کو لے کر پارٹی میں سرگرمیاں تیز ہوگئی ہے۔ بی جے پی کے اراکین اسمبلی وسندھرا راجے کو دوبارہ وزیر اعلیٰ بنانے کی وکالت کر رہے ہیں۔ سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی بھی وسندھرا راجے کو وزیراعلیٰ بنانے کے حق میں ہیں۔ Rajasthan CM candidate

bjp leader subramanian swamy
بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 5, 2023, 6:07 PM IST

بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی

جے پور: حالیہ راجستھان اسمبلی انتخابات میں 199 میں سے 115 سیٹیں جیتنے کے بعد، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ریاست کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار پر غور کر رہی ہے۔ راجستھان کی سابق وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے جہاں ایک اہم امیدوار ہیں، وہیں الور سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بابا بالک ناتھ ہیں جنہیں ریاست کی قیادت کے لیے ایک مضبوط متبادل سمجھا جا رہا ہے۔ اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی طرح بھگوا پوش مہنت کے بیانات نے بالک ناتھ کو بی جے پی کے 'فائر برانڈ لیڈر' کا درجہ دیا ہے۔ حالیہ اسمبلی انتخابات میں بالک ناتھ کانگریس کے عمران خان کو 6173 ووٹوں سے شکست دی تھی۔

تاہم ریاست میں وزیراعلیٰ کے چہرے کے حوالے سے صورتحال ابھی واضح نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے یہ قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہے کہ وزیراعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی جوڑی یہاں بھی وزیر اعلیٰ کے چہرے کو لے کوئی حیران کن فیصلہ کر سکتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا بی جے پی وسندھرا راجے پر اپنا اعتماد برقرار رکھے گی یا ریاست کی قیادت کے لیے بابا بالک ناتھ کو لائے گی؟

اس دوران بی جے پی لیڈر اور سابق مرکزی وزیر سبرامنیم سوامی نے سابق وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے کو وزیر اعلیٰ بنانے کی وکالت کی ہے۔ سوامی نے کہا ہے کہ وہ تجربہ کار سیاست داں ہیں اور وہ کافی اچھے سے ریاست چلا سکتی ہیں۔ جودھ پور سے دہلی جاتے ہوئے ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے کہا کہ تینوں ریاستوں میں بی جے پی کی جیت کا سہرا ہندوتوا کو جاتا ہے۔ ہندوتوا کی وجہ سے ہی ہمیں اضافی طاقت ملی ہے۔

اس سوال پر کہ راجستھان کا وزیراعلیٰ کسے بنایا جا سکتا ہے، سوامی نے کہا کہ کسی قابل شخص کو ہی بنایا جائے، لیکن میری رائے میں وسندرا راجے کو بنایا جانا چاہیے کیونکہ وہ تجربہ کار ہیں اور وہ ریاست چلا سکتی ہے۔ لیکن پارٹی کا فیصلہ کیا ہوگا اس کے بارے کے متعلق میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ دراصل بی جے پی کے سینیئر لیڈر سبرامنیم سوامی نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (NIFT) میں منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کے لیے چودھ پور تشریف لائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.