بیکانیر کے گجنیر تھانہ علاقے کے سورجڑا گاؤں میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک شخص نے رات کے وقت گھر میں سو رہی اپنی بیوی اور دو بچوں کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا اور بعد میں پھانسی لگا کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔
حالانکہ اس دوران ملزم کی ایک بیٹی نیند سے جاگ گئی تھی اسی لیے ملزم اسے نہیں مار سکا اور خودکشی کر لی۔
یہ بھی پڑھیں:
ایک ٹیچر مشتبہ حالت میں اہل خانہ کے ساتھ غائب
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور رشتہ داروں کو خبر دینے کے بعد لاشوں کو قبضے میں لے لیا ہے۔
اس بابت پولیس افسر امر سنگھ نے بتایا کہ اس قتل اور خودکشی کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔