ETV Bharat / state

بھرت پور: باپ بیٹے کے قتل معاملے میں اے ایس آئی اور ہیڈ کانسٹیبل معطل - rajesthan news

راجستھان کے بھرت پور شہر میں گزشتہ دنوں باپ بیٹے کا گولی مار کر قتل کرنے کے معاملے میں اے ایس آئی اور ہیڈ کانسٹیبل کو معطل کردیا گیا ہے۔

باپ بیٹے کے قتل معاملے میں اے ایس آئی اورہیڈ کانسٹیبل معطل

author img

By

Published : Nov 8, 2021, 1:27 PM IST

جے پور: راجستھان کے بھرت پور شہر میں گزشتہ دنوں باپ بیٹے کا گولی مار کر قتل کرنے کے معاملے میں اے ایس آئی اورہیڈ کانسٹیبل کو معطل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہفتہ کی شام سبھاش نگر کالونی میں پڑوس میں رہنے والے دو خاندانوں کے درمیان تھپڑ مارنے پر جھگڑا ہوا تھا۔ رات گئے لوگوں نے دونوں خاندانوں کو سمجھا کر معاملہ ٹھنڈا ختم کرادیا تھا۔ لیکن اتوار کو دونوں فریقین میں پھر جھڑپ ہوئی جس میں ایک فریق نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی۔ فائرنگ میں والد سریندر اور اس کا بیٹا سچن جو 12ویں کلاس میں پڑھتا تھا ہلاک ہوگئے۔

معاملے میں گولی چلنے کی آواز سن کر پوری کالونی میں کہرام مچ گیا۔ واردات کے بعد موقع پر پہنچے پڑوسیوں نے خون میں لت پت سریندر اور اس کے بیٹے سچن کو اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔

اس واقعہ کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔ ویڈیو میں گھر سے فائرنگ کی آواز سنائی دے رہی ہے۔ اس کے کچھ دیر بعد دونوں بھائی گھر سے نکلے۔ ان میں سے ایک کے پاس پستول بھی ہے۔ وہیں اس معاملے میں ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کرکے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

اس معاملے میں پولیس اہلکاروں کی لاپرواہی سامنے آئی ہے۔ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ نے اس معاملے میں اے ایس آئی وجے پال اور کوتوالی تھانہ میں ڈیوٹی کررہے ہیڈ کانسٹیبل مان سنگھ کو معطل کر دیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.