ETV Bharat / state

مذہب کے نام پر مار پیٹ کرنا غلط: اشوک گہلوت - اشوک گہلوت

راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے مذہب کے نام پر تشدد اور مارپیٹ کو غلط بتاتے ہوئے غصے کا اظہار کیا ہے۔

Ashok Gehlot
Ashok Gehlot
author img

By

Published : Aug 31, 2021, 5:20 PM IST

اتر پردیش اور مدھیہ پردیش میں جس طرح سے مذہب کے نام پر ایک خاص طبقہ کے لوگوں کے ساتھ مارپیٹ کی جارہی ہے اس پر راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

اشوک گہلوت نے ٹویٹ کیا کہ 'سوشل میڈیا پر مدھیہ پردیش اور اترپردیش سے مسلسل ایسے ویڈیوز آرہے ہیں جس میں مذہب کے نام پر غریب، دیہاڑی، مزدوروں، ٹھیلا لگانے والوں اور دیگر لوگوں کے ساتھ مارپیٹ کی جارہی ہے، یہ کافی زیادہ افسوس کی بات ہے۔

انہوں نے لکھا کہ 'ایسے واقعات پر وہاں کی حکومت کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے اور ایسے معاملے کو مذہبی رنگ دیا جارہا ہے۔

اشوک گہلوت نے مزید لکھا کہ 'یہ آئین کے آرٹیکل 15 اور 25 کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ راجستھان میں ایسی وارداتوں کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ جو لوگ مذہب کے نام پر ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں انہیں کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔

اشوک گہلوت کا یہ ٹویٹ ریاست سمیت ملک بھر میں موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.