اجمیر: علاج کے دوران فوت ہونے والے طالب علم کا نام انوج کمار ہے جو ساگر روڈ نرسنگ پورہ کا رہنے والا ہے۔ اجمیر نارتھ کے ایم ایل اے واسودیو دیونانی، کونسلر گیان سرسوات، بھارتیہ جنتا پارٹی مہیلا مورچہ کی ضلعی صدر بھارتیہ سریواستو، میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر نیرج جین اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں نے مردہ خانے پر دھرنا دیا اور اسکول انتظامیہ کو موقع پر بلانے کا مطالبہ کیا۔ اس تعلق سے ڈپٹی میئر نیرج جین نے کہا کہ کئی مرتبہ شکایات کے باوجود محکمہ پی ڈبلیو ڈی میں طویل عرصے سے تباہ شدہ سڑک کی مرمت نہیں کی گئی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ Another School Player Dies in Ajmer Road Accident
یہ بھی پڑھیں:
اس حادثہ کے بعد اس اسکول انتظامیہ کی غفلت بھی کھل کر سامنے آئی ہے۔ جس نے ایک ہی گاڑی کو اوور لوڈ کر کے اتنے کھلاڑیوں کو اس میں بٹھایا۔ ان کا مطالبہ ہے کہ جب تک اس معاملے میں قصوروار پی ڈبلیو ڈی حکام اور اسکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی اور خاندان کو معاوضہ نہیں دیا جاتا، تب تک بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان اسی طرح احتجاج کرتے رہیں گے۔ بعد ازاں ضلعی پولیس افسران کے کافی سمجھانے کے بعد متوفی کی نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔