ETV Bharat / state

آندھرا پردیش کے نائب وزیراعلی اجمیر درگاہ کی زیارت کے لیے پہنچے - اجمیر درگاہ کی زیارت کے لیے پہنچے

آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ اور اقلیتی امور کے وزیر شیخ امجد باسط آج اجمیر شریف درگاہ کی زیارت کرنے پہنچے۔ آندھراپردیش حکومت کی جانب سے خواجہ صاحب کی بارگاہ میں چادر پیش کی گئی۔

آندھرا پردیش کے نائب وزیراعلی اجمیر درگاہ کی زیارت کے لیے پہنچے

author img

By

Published : Sep 10, 2021, 7:37 PM IST

ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر میں عالمی شہرت یافتہ درگاہ حضرت سید خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی زیارت کے لیے آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ اور اقلیتی امور کے وزیر شیخ امجد باسط پہنچے۔ انہوں نے اجمیر شریف درگاہ میں حاضری دی اور پھول کی چادر کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے ریاست کی خوشحالی کی دعا مانگی۔ خادم غلام سید علی اکبر جمالی نے وزیر شیخ امجد باسط کی درگاہ زیارت کروائی اور دربار کا تبرک پیش کیا۔

حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ اجمیر شریف میں آندھرا پردیش کے وزیراعلی جگموہن ریڈی کی صحتیابی اور صوبے میں خوشحالی کی دعا مانگی گئی۔ آندھراپردیش حکومت کی جانب سے خواجہ صاحب کی بارگاہ میں چادر پیش کی گئی۔

واضح رہے کہ اس دوران آندھراپردیش کے وزیراعلی جگ موہن کی جانب سے بھی خصوصی طور پر چادر پیش کی گئی۔ نائب وزیراعلی امجد کے مطابق ان کی حکومت اقلیتوں پر خاص توجہ دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ خود حکومت کے لیے خصوصی دعا مانگنے اجمیر شریف آئے ہیں۔

آندھرا پردیش کے نائب وزیراعلی اجمیر درگاہ کی زیارت کے لیے پہنچے

خواجہ صاحب کے دربار میں پہنچے نائب وزیر اعلی امجد باسط اور انکے تمام ساتھیوں کو درگاہ میں زیارت خادم غلام سید علی اکبر جمالی نے کروائی اور دستار بندی کر دربار کا تبرک پیش کیا۔ ڈپٹی سی ایم کی درگاہ زیارت کے وقت اجمیر کے ضلعی اقلیتی افسر جلال الدین بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.