ETV Bharat / state

رابطہ ہم آہنگی مہم کے تحت مسلم پرسنل لا بورڈ کا وفد درگاہ اجمیر پہنچا - ریاض الدین بکھو قادری

مسلم پرسنل لا بورڈ آف انڈیا کے عہدے داران کے وفد نے اجمیر شریف درگاہ میں حاضری دی اور اپنی خاص مہم "رابطہ- ہم آہنگی- مکالمہ" کے تحت اجمیر میں مختلف مذاہب کے لوگوں سے ملاقات کرکے قومی یکجہتی کا پیغام دیا۔

all india muslim personal law board delegation visit ajmer dargah
ربطہ ہم آہنگی مہم کے تحت مسلم پرسنل لاء بورڈ کے وفد درگاہ اجمیر پہنچے
author img

By

Published : Oct 9, 2021, 7:03 PM IST

عالمی شہرت یافتہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ میں مسلم پرسنل لا بورڈ آف انڈیا کے وفد نے چادر پوشی کر کے ملک میں امن و امان اور خوشحالی کی دعا مانگی۔ خواجہ صاحب کی بارگاہ میں ان تمام عہدداران کو خادم سید شاکر علی چشتی نے زیارت کرائی اور دستاربندی کر کے تبرک پیش کیا۔

ویڈیو

درگاہ میں حاضری کے بعد بورڈ کے قومی ترجمان ریاض الدین بکھو قادری نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ '6 اکتوبر کو جے پور میں بورڈ کی جانب سے خاص مہم "رابطہ-ہم آہنگی-مکالمہ" کا آغاز کیا گیا تھا۔ اس کے تحت اجمیر شریف میں بھی پہنچ کر مختلف مذاہب و سماجی شخصیات سے ملاقات کر کے انہیں رابطہ-ہم آہنگی-مکالمہ کا پیغام دیا گیا، مزید یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا'۔

بورڈ کے وفد نے خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں صوفیانہ روایت کے مطابق چادر پوشی کر کے حاضری دی، تمام مذاہب کے درمیان رابطہ اور ہم آہنگی کے برقرار رہنے کی دعا بھی مانگی۔

اس موقع پر مسلم پرسنل لا بورڈ آف انڈیا کے چیئرمین مولانا یوسف عزیز نے خصوصی دعا فرمائی۔ اس موقع پر راجستھان انچارج مفتی شمیم اشرف، دیویندر جین، پنڈت دنیش شرما، پرساد گوتم بدھ، محمد جمیل خان، وسیم راجپوت، بلدیو، عقلوے شرما، چرنجیوی لال، چراغ الدین وغیرہ موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.