ETV Bharat / state

اجمیر عرس: غریب نواز کی بارگاہ میں بالی ووڈ کی حاضری - چادر کے جلوس

سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نواز کے سالانہ عرس کے موقع پر بالی ووڈ کی طرف سے چادر پیش کی گئی۔

ajmer-urs-bollywoods-presence-in-the-court-of-gharib-nawaz
اجمیر عرس: غریب نواز کی بارگاہ میں بالی ووڈ کی حاضری
author img

By

Published : Feb 14, 2021, 7:32 PM IST

ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی درگاہ بازار سے خواجہ صاحب کے آستانے تک چادر کا جلوس نکالا گیا جس میں بالی ووڈ کے فلم اداکار پنکج بیری اور اداکارہ سونیا شرما نے شرکت کی۔

اس برس خواجہ غریب نواز کا 809 واں عرس منایا جا رہا ہے۔ ملک بھر سے عقیدت مند اجمیر شریف پہنچ رہے ہیں اور اپنی اپنی عقیدت کے مطابق چادر و پھول پیش کر رہے ہیں۔

اجمیر عرس: غریب نواز کی بارگاہ میں بالی ووڈ کی حاضری

اسی طرح رواں برس بھی بالی ووڈ کی جانب سے دربار غریب نواز میں خادم سید قطب الدین سخی کی صدارت میں شان و شوکت سے بالی ووڈ کی حاضری خواجہ غریب نواز کے دربار میں ہوئی۔

گزشتہ تین برس سے خواجہ غریب نواز کے عرس مبارک میں متعدد اداکار حاضری دے کر بالی ووڈ کی چادر پیش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کی خواجہ کے فضل و کرم سے انہیں کامیابی اور ترقی حاصل ہوئی ہے اور آئندہ بھی انہیں مزید ترقی حاصل ہونے والی ہے۔

بالی ووڈ کی اس چادر کے جلوس میں خصوصی طور سے یوپی کے قوالوں نے صوفیانہ کلام پیش کیے۔ بالی ووڈ دعاگو سید قطب الدین سخی کے مطابق ہر برس بالی ووڈ کے متعدد فلم اسٹار اور ٹی وی اداکاروں کی جانب سے یہ چادر پیش کی جاتی رہی ہے۔

عرس کے موقع پر پہلی بار اجمیر شریف بالی ووڈ کی چادر میں شرکت کرنے والی اداکارہ سونیا شرما اپنے آپ کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انہیں خواجہ کے دربار میں حاضری کا موقع ملا اور وہ بھی بالی ووڈ کی چادر میں شرکت کرکے۔

غریب نواز کے عرس میں بالی ووڈ کی چادر کو کووڈ-19 گائیڈ لائن کے مطابق پیش کیا گیا اور ملک میں خوشحالی کی دعا مانگی گئی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.