ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں انتظامیہ نے اس بار ایک موبائل ایپ لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جس میں عرس سے متعلق تمام معلومات دستیاب ہوں گی، اس موبائل ایپ سے ہر شخص خواجہ غریب نواز کے عرس کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتا ہے۔
ضلعی کلکٹر وشو موہن شرما نے تجویز پیش کی ہے کہ انتظامات کے بارے میں جاننے کے لئے موبائل اپلیکیشن عرس 2020 شروع کی جائے گی۔
انتظامی عہدیداروں کو واٹس ایپ گروپ سے بھی جوڑا جائے گا، تاکہ ہر کوئی واٹس ایپ گروپ کے ذریعہ ایک دوسرے سے اپنی پریشانیوں کا اظہار کرسکے۔ تمام افسران کی مصروفیات عرس میں ہی رہیں گی ، واٹس ایپ گروپ کے ذریعے ہر ایک سے بات کی جاسکتی ہے، تاکہ جلد سے جلد اسے مکمل کیا جاسکے۔
اجمیر انتظامیہ کے ذریعے شہر میں پہلی بار موبائل ایپ لانچ کرنے کی کوشش ہو رہی ہے ، جس کے ذریعہ غریب نواز کے 808 اور عرس میں ، تمام ملک اور دنیا کے لوگ اجمیر شریف پہنچ کر زیارت کریں گے۔