اجمیر: بالی ووڈ کی فلم اداکارہ ڈیزی شاہ آج اجمیر شریف درگاہ پر حاضری لگانے پہنچیں جہاں انہوں نے اپنے عزیز و اقارب کے ہمراہ صوفی حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر چادر پوشی کی اور اپنی کامیابی کی دعا مانگی۔
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ فلم 'جے ہو' میں اہم کردار ادا کرنے والی ڈیزی شاہ ان دنوں راجستھان کے دورے پر ہیں۔ یہی وجہ ہیں کی وہ آج خواجہ کے دربار میں حاضری دینے پہنچیں۔ درگاہ کے خادم سید لیاقت حسین نے انھیں درگاہ کی زیارت کروائی اور دربار کا تبرک بھی پیش کیا۔
فلم جے ہو میں پنکی کا کردار ادا کرنے والی ڈیزی شاہ نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2010 میں تمل فلم وندے ماترم سے کیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے دیگر فلموں میں بھی بہترین اداکاری کی ہے۔