ناگور: راجستھان میں نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی اور ناگور کے ایم پی ہنومان بینیوال کو سوشل میڈیا کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ رام مورتی جوشی نے بتایا کہ اس معاملے میں ملزم رام دیو جاٹ (30) ساکن سدراسن تھانہ مولاسر ضلع ناگور کو گرفتار کیا گیا ہے اور اس کے قبضے سے مذکورہ واردات میں استعمال کیا گیا موبائل فون برآمد کیا گیا ہے۔ جوشی نے بتایا کہ 7 دسمبر کو ڈڈوانا تھانے کے کانسٹیبل رچپال نے اسٹیشن افسر راجیش کمار کو اطلاع دی کہ بدنام زمانہ گینگسٹر راجو تھیٹھ کی موت کے بعد رام دیو رامو نامی فیس بک آئی ڈی نے ایم پی ہنومان بینیوال کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ اس پر پولیس اسٹیشن ڈڈوانا میں مقدمہ درج کیا گیا اور تفتیش پولیس افسر بنواری لال کو سونپی گئی۔ Man arrested for threatening to kill Beniwal
ملزم رام دیو جاٹ کو حیدرآباد، تلنگانہ سے سوشل میڈیا پر ایم پی کو دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ایس ایچ او بنواری لال کی ٹیم نے تکنیکی طریقوں سے ملزم کی شناخت کی تھی۔ ملزم کو آج عدالت میں پیش کر کے پولیس نے چار روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا ہے اور پوچھ گچھ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Man Arrested For Threatening to Kill PM وزیر اعظم کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والا امن سکسینہ گرفتار
یو این آئی