راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ایک 108 برس کی جمنا نامی خاتون کے دونوں پیر کاٹ کر اور گلے پر چاقو سے حملہ کر زیور لوٹنے کا ایک دردناک واقعہ سامنے آیا۔یہ واقعہ جے پور کے گنگا پول علاقے کے مینا کالونی پیش آیا۔مقامی لوگوں نےگلتہ تھانا پولیس کو اس کی اطلاع دی ، جس کے بعد پولیس نے خاتون کو بری طرح زخمی خاتون کو سوائ مان سنگھ ہسپتال میں داخل کیا، فی الحال خاتون کا علاج ہسپتال میں جاری ہے۔ Robbery in Jaipur
پولیس کے مطابق پورے معاملے کا جلد ہی خلاصہ کر دیا جائے گا۔ اس واردات کے بعد راجتسھان حکومت میں کابینی وزیر اور مقامی رکن اسیمبلی ڈاکٹر مہیش جوشی موقع پر پہنچے اور پولیس سے حالات کا جائزہ لیا۔ وزیر جوشی نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ جس طرح سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے پولیس کے افسران سے میں نے بات کی ہے جلد ہی پورے معاملے کا خلاصہ پولیس کی جانب سے کر دیا جائے گا۔ Old Woman attacked by Looter
یہ بھی پڑھیں: A Youth Pushed From Moving Train نوجوان کو چلتی ٹرین سے باہر پھینک دیا گیا