ریاست میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔سنیچر کے روز ریاست میں 739 نئے مثبت مریض سامنے آئے ہیں۔اس کے بعد مریضوں کی تعداد بڑھ کر 99 ہزار 775 پہنچ گئی ہے۔گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران 7 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔وہیں اب تک اس بیماری سے 1 ہزار 214 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ریاست میں ایک بار پھر سب سے زیادہ مثبت معاملے جودھپور اور جئے پور سے سامنے آرہے ہیں۔
سنیچر کی صبح محکمہ صحت سے موصولہ اطلاع کے مطابق اجمیر سے 46، الور سے 59، باراں سےس 16، باڑمیر سے 22، بھرتپور سے 18، بھیلواڑا سے 11، بیکانیر سے 33، بندی سے 11، چتوڑگڑھ سے 13، چرو سے 9، ڈونگرپور سے 11، شریگنگانگر سے 19، ہنومان گڑھ سے 16، جئے پور سے 103، جالور سے 7، جھالواڑ سے 20، جھنجھنو سے 12، جودھپور سے 105، کوٹا سے 84، ناگور سے 27، پالی سے 23، پرتاپ گڑھ سے 26، سروہی سے 15 اور ادئے پور سے 13 مثبت مریض سامنے آئے ہیں۔
اس کے علاوہ ریاست میں اب تک 25 لاکھ 99ہزار 477 لوگوں کی سیمپلنگ لی جاچکی ہے۔جس میں 24 لاکھ 98 ہزار 205 لوگوں کی رپورٹ منفی آئے ہیں اور 1494 لوگوں کی رپورٹ آنا باقی ہے۔
ریاست میں اب تک 81.978 کورونا مثبت مریضوں کی رپورٹ منفی آئی ہے اور 80 ہزار 611 مریضوں کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔وہیں اب تک 1 ہزار 214 لوگوں کی موت اس مرض سے واقع ہوچکی ہے۔ریاست میں کورونا کے 16 ہزار 583 ایکٹو کیس موجود ہیں۔جس میں 9 ہزار 593 تارکین وطن شامل ہیں۔