ETV Bharat / state

جودھ پور: ٹرک پلٹنے سے بی ایس ایف کے 6 جوان زخمی - راجستھان کی خبریں

جودھ پور کے فلودی میں بی ایس ایف کے جوانوں کا ٹرک بے قابو ہوکر پلٹ گیا۔جس میں 6 جوان زخمی ہوگئے۔

6 bsf soldier injured due to truck overturn in jodhpur
جودھ پور: ٹرک پلٹنے سے بی ایس ایف کے 6 جوان زخمی
author img

By

Published : Feb 21, 2021, 3:34 AM IST

جودھ پور کے فلودی کے ایکا چوراہے کے پاس ہفتے کے روز بی ایس ایف کے جوانوں کا ٹرک پلٹ گیا، اس حادثے میں 6 جوان شدید زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فلودی کے سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، بی ایس ایف جوان بیکانیر سے فائرنگ رینج چاندھن(جیسلمیر) جارہے تھے،جیسلمیر نیشنل ہائی وے 11 پر ایکا چوراہے سے تین کلو میٹر آگے سینٹ پال اسکول کے پاس اچانک ٹرک اسٹیرنگ فیل ہوجانے کی وجہ سے ٹرک بے قابو ہوکر پلٹ گیا، جس میں 6 جوان زخمی ہوگئے، جوانوں کے علاوہ ٹرک میں ہتھیار، بارود بھرا ہوا تھا۔زخمی جوانوں کو آرمی کیئر سینٹر جودھ پور ریفر کیا جائے گا۔

جودھ پور: ٹرک پلٹنے سے بی ایس ایف کے 6 جوان زخمی

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فلودی ایس آئی گردھاری رام مائے موقع پر پہنچے۔فوج کے افسران نے کرین کی مدد سے گاڑی کھڑی کی۔ جوانوں کا ٹرک پلٹ جانے کی اطلاع پر ایس ڈی ایم یشپال آہوجا موقع پر پہنچے۔ فلودی کے اے ڈی ایم حکیم خان فلودی اسٹیٹ ہسپتال پہنچے اور زخمی فوجیوں کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.