جے پور: ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں درگاہ حضرت مولانا ضیاءالدین کے ذمہ داروں نے ایک پریس کانفرنس میں عرس کی تمام تقریبات کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔ اس پریس کانفرنس میں خطاب کے دوران درگاہ کے جانشین ضیاء الدین ضیائی نے بتایا کہ بدھ کے روز سے درگاہ میں عرس مبارک کا آغاز ہوگا۔ بدھ کو بعد نماز مغرب روشنی ہوگی۔ وہیں بعد نماز عشاء میلاد شریف کے پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ عرس مبارک کو لے کر درگاہ میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے۔ پورے ملک سے تشریف لانے والے زائرین کو کسی طرح سے کوئی بھی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ وہیں انہوں نے بتایا کہ عرس مبارک کا اختتام 26 جون اتوار کو ہوگا۔
درگاہ کے عہدیداران نے بتایا کہ بدھ کے روز مغرب کی نماز کے بعد روشنی کی روایت اداکی جائے گی۔ بعد نماز عشاء محفل میلاد اور جمعرات کے روز بعد نماز عشاء مشاعرہ، نعت اور منقبت ہوگی۔ وہیں جمعہ کے روز عشاء کی نماز کے بعد محفل سماع، قولی، نذرانہ، گلاف کا پروگرام ہوگا، اور سنیچر کے روز بھی یہی تقریب ہوں گی۔ اتوار کے روز صبح فجر کی نماز کے بعد قرآن خوانی ہوگی، اور بعد نماز عصر محفل رنگ، فاتحہ اور قرأت قرآن شریف کا اہتمام ہوگا، اسی روز عرس کا اختتام ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:
Hazrat Sufi Hamiduddin Khui Annual urs: حضرت صوفی حمید الدین خوئی کا سالانہ عرس