ETV Bharat / state

سڑک حادثات میں پولیس اہلکار سمیت دولوگوں کی موت

author img

By

Published : Sep 19, 2020, 6:36 PM IST

پولیس نے دونوں حادثات کے متعلق کیس درج کر لیا ہے اور کارروائی جاری ہے۔

سڑک حادثہ
سڑک حادثہ

پنجاب کے پھگواڑہ میں آج دو مختلف سڑک حادثات میں ایک پولیس اہلکار سمیت دولوگوں کی موت ہوگئی۔

پولیس نے بتایا 'موٹر سائیکل سوار ریاستی پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر پیارالال کو چیہیڑ گاوں کے نزدیک تیز رفتار سے جارہے ٹرک نے ٹکر ماردی جس سے ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

پیارالال جالندھر میں تعینات تھے اور ڈیوٹی جارہے تھے۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایک دیگر حادثہ میں مہتا میہلی بائی پاس کے نزدیک کھلوارہ چوک پر ایک اسکوٹر اور ایک کار کے درمیان ٹکر میں اسکوٹر پر سوار خاتون سنیتا رانی (30) کی موت ہوگئی اور پیچھے بیٹھی ماں گربخش کور سنگین طورسے زخمی ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے
جاسوسی کے الزام میں دو غیر ملکی شہری گرفتار

تفتیشی افسر مہیندرسنگھ نے بتایا 'کار چنڈی گڑھ سے کپورتھلہ جارہی تھی جبکہ ماں بیٹی اسکوٹر پر بابا گڑھیا کی جانب سے آرہی تھیں'۔

پولیس نے کار ضبط کرکے اس کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.