مرکز کے تین زرعی اصلاحاتی قوانین کے خلاف کسانوں کی جانب سے چلائی جا رہی تحریک کے درمیان پنجاب پھگواڑہ کے گاؤں میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) کے رہنماؤں کی مخالفت تو پہلے سے ہی ہو رہی تھی لیکن اب ان کے لیے 'نو انٹری' بینر بھی لگنے لگے ہیں۔
چک پریما گاؤں کے باہر آج اسی طرح کا بینر دیکھا گیا جس پر لکھا تھا، 'گاؤں میں اسی کو داخل ہونے دیا جائے گا جو کسانوں کے ساتھ کھڑا ہے اور بی جے پی کے کسی رہنما کا گاؤں میں آنا منع ہے'۔
یہ بھی پڑھیں: بین الاقوامی پروازوں پر پابندی میں 31 جنوری تک توسیع
دیہی عوام سے بات کرنے پر انہوں نے یو این آئی کو بتایا کہ مرکز کی مودی حکومت اپنی انا ترک کرنے کو تیار نہیں اور پنجاب کے بی جے پی رہنما کسانوں کا ساتھ دینے کے بجائے مودی حکومت کی وکالت کر رہے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ جب تک زرعی قوانین واپس نہیں لیے جاتے، یہ بائیکاٹ قائم رہے گا۔
یو این آئی