ایودھیا: ریاست پنجاب میں ہوئے مزدور کی موت کے معاملے میں، مزدور کی اہلیہ نے شوہر کی معشوقہ پر شبہات کا اظہار کرتے ہوئے ایس پی سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
جانکاری کے مطابق معاملہ تھانہ کمار گنج کے گاؤں گوکولہ کا ہے۔ جہاں گوکولہ گاؤں کا رہائشی جےکرن یادو کو ملازمت دلانے کے بہانے پڑوس کی ایک خاتون کسم یادو پنجاب کے لدھیانہ شہر لے گئی تھی۔
بتایا جارہا ہے کہ کسم پہلے اپنے شوہر کے ساتھ لدھیانہ شہر میں رہتی تھی، جہاں دونوں کے درمیان تنازعہ ہونے کی وجہ سے اب وہ اپنے شوہر سے الگ ہوگئی تھی، اس کے بعد اس نے اپنے گاؤں کے جےکرن نامی شخص کو اپنے جال میں پھنسایا اور ملازمت دلانے کے بہانے لدھیانا لے گئی ۔
اس تعلق سے مقتول جےکرن یادو کی اہلیہ شیلم یادو نے کسم نامی خاتون پر الزام لگایا ہے کہ کسم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس کے شوہر کا قتل کیا ہے۔
متاثرہ خاتون نے یہ بھی کہا کہ اس نے 12 اپریل کو اپنے شوہر جےکرن سے فون پر بات کی تھی۔ گفتگو کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ اسے کمرے میں بند کردیا گیا ہے۔ اس گفتگو کے دوسرے دن اچانک موت کی اطلاع ملی۔