ETV Bharat / state

Terror Alert in Punjab دہشت گردانہ سرگرمیوں کی خفیہ اطلاعات پر پنجاب پولیس الرٹ

author img

By

Published : Aug 21, 2022, 10:46 PM IST

مرکزی خفیہ ایجنسیوں نے آئی ایس آئی کی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے پنجاب میں حملے کا امکان ظاہر کیا ہے، جس کے باعث پنجاب پولیس کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔Terror Alert in Punjab

Terror Alert in Punjab
دہشت گردانہ سرگرمیوں کی خفیہ اطلاع پر پنجاب پولیس الرٹ

چنڈی گڑھ: مرکزی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے ذریعہ پنجاب حکومت کو ریاست میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس چوکس ہے۔ مرکزی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے چندی گڑھ اور موہالی میں دہشت گردانہ کارروائیوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ Terror Alert in Punjab

دریں اثنا، سکھ فار جسٹس کے سربراہ گروپتون سنگھ پنوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے 24 اگست کو موہالی کے دورے سے قبل ایک ویڈیو وارننگ جاری کی ہے۔ دہلی میں حال ہی میں گرفتار گئے عسکریت پسندوں کے انکشافات کے بعد پنجاب پولیس نے دہلی سے 4 عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا تھا۔ ان میں دیپک موگا، سنی، سندیپ سنگھ اور وپن جاکھڑ شامل تھے۔ یہ چاروں کینیڈین گینگسٹر ارش ڈلہ اور آسٹریلیا کی گرجَنتا جُنتا سے رابطے میں تھے۔ Terror Alert in Punjab

یہ بھی پڑھیں: Pak Soldiers Killed in Terror Attacks: دہشت گردانہ حملے میں سات پاکستانی فوجی ہلاک

پوچھ گچھ کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ دہلی اور موگا کے ساتھ ساتھ موہالی بھی عسکریت پسندوں کے نشانے پر ہے۔ پولیس کو تفتیش کے دوران ٹارگٹ کو ختم کرنے کے منصوبے کی اطلاع ملی۔ وہیں اس سے قبل 14 اگست کو پنجاب پولیس نے اسے پاکستان کی انٹیلیجنس ایجنسی کی حمایت یافتہ عسکریت پسند ماڈیول قرار دیا تھا۔ پنجاب کے ڈی جی پی نے بھی ٹویٹر پر اس حوالے سے جانکاری دی۔ خفیہ اطلاع ملنے کے بعد پنجاب کے 10 سیاسی رہنماؤں اور افسران کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔Terror Alert in Punjab

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.