وزارت داخلہ کے سکریٹری اجے کمار بھلا نے کرتارپور راہداری کے لیے کیے گئے کاموں کا جائزہ لیا۔
واضح رہے کہ آئندہ ماہ آٹھ نومبر کو وزیراعظم نریندر مودی کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے۔ یہ راہداری بھارت کے پنجاب کے علاقے گرداس پور میں واقع ڈیرا بابا نانک گردوارا کو پاکستان کے کرتارپور صاحب سے جوڑے گی۔
اس معاملے میں مرکزی وزیر ہرسمرت کور بادل نے سوشل میڈیا پر اعلان بھی کیا ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی عقیدت مند پاکستان میں واقع کرتارپور صاحب کی زیارت کے لیے بغیر ویزا کے جاسکیں گے۔ عقیدت مندوں کو زیارت کے لیے پاکستان حکومت سے صرف پرمٹ حاصل کرنا ہوگا۔
کرتارپور صاحب گردوارا سکھوں کے گرو، گرو نانک دیو نے سنہ 1522 میں تعمیر کیا تھا۔