عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال آج پنجاب کے دورہ پر ہیں۔ عآپ کے سربراہ اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پنجاب کا دورہ کررہے ہیں۔ ساتھ ہی کیجریوال کے دورے سے قبل ہی پنجاب میں سیاست تیز ہوگئی ہے۔ یوتھ کانگریس نے 'کیجریوال گو بیک' کے ہورڈنگ لگائے ہیں۔
کانگریس کے رہنما مٹھو مدن کی جانب سے لگائے گئے ہورڈنگز پر لکھا ہے کہ 'پہلے دہلی کو بہتر بنائیں پھر پنجاب آئیں۔'
مٹھو مدن نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'اروند کیجریوال نے دہلی کے حالات کو بہت خراب کردیا ہے۔ پہلے وہ دہلی کے حالات بہتر بنائیں اور پھر پنجاب کے بارے میں بات کریں۔
انہوں نے کہا کہ کووڈ کے دوران وہ فیکٹری ملازمین اور رکشہ والوں کو اسپتال میں بستر نہیں دے سکے اور نہ ہی آکسیجن مہیا کراسکے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے دہلی دیکھیں اور پھر پنجاب آئیں۔