چنڈی گڑھ: کانگریس کے سینئر لیڈر اور پنجاب میں پارٹی کے سابق صدر سنیل جاکھڑ نے ہفتہ کو پارٹی کی موجودہ صورتحال پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کانگریس چھوڑنے کا اعلان کیا۔ پارٹی کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جاکھڑ نے اس وقت چل رہے کانگریس کے چنتن شیویر کا ذکر کرتے ہوئے کہا ’’ادے پور میں کچھ بھی ہورہا ہے اس کو دیکھ کر پارٹی پر رحم آرہا ہے۔
انہوں نے فیس بک لائیو پر اپنے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ’’کانگریس سے تعلق منقطع ، لیکن 50 سال کا جو تعلق تھا اس کی کسک آج بھی ۔ جہاں پارٹی کی طرف (دل میں) غصہ ہے وہیں درد بھی ہے۔ جاکھڑ نے کہا کہ میں پارٹی کے لیے دل کی بات کرنے آیا ہوں، یہ بہت سے کارکنوں کے دل کی بات بھی ہے۔ Senior Congress leader Sunil Jakhar left the Congress۔
مزید پڑھیں:
- پنجاب: سنیل جاکھڑ کا سونیا گاندھی سے مطالبہ
- Tripura CM Biplab Deb resigns from his post: تریپورہ کے وزیر اعلیٰ بپلب دیب نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا
انہوں نے کہا کہ ’چنتن شیویر‘ کا پروگرام محض رسمی ہے۔ آج پارٹی بچانے کا وقت ہے، ہم یہ دکھا رہے ہیں۔ پہلے فیصلہ کریں کہ کانگریس کو کیسے بچایا جائے۔ ہر چیز کے لیے ایک کمیٹی بن رہی ہے، سب سے پہلے اتر پردیش میں کانگریس کی شکست پر ایک کمیٹی بنائی جانی چاہیے۔ Sunil Jakhar quits Congress
(یو این آئی)