ETV Bharat / state

موگا تشدد معاملہ پر وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سے استعفی کا مطالبہ - عامی آدمی پارٹی کے رہنما ہرپال سنگھ چیم

پنجاب اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما ہرپال سنگھ چیما نے موگا میں دو دن قبل ہوئے انتخابی تشدد کے حوالے سے الزام عائد کیا کہ وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ ریاست میں امن وامان برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں اور انہیں فوری طور پر استعفیٰ دینا چاہئے۔

aap leader harpal singh cheema
موگا انتخابی تشدد کے معاملے پر استعفیٰ دیں کیپٹن: ہرپال سنگھ چیما
author img

By

Published : Feb 11, 2021, 5:20 PM IST

عامی آدمی پارٹی کے رہنما ہرپال سنگھ چیما نے یہاں صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے الزام عائد کیا کہ کانگریس پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے غنڈوں کے ذریعہ تشدد کا سہارا لے رہی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ دو دن قبل موگا میں کانگریس کے غنڈوں نے دو افراد کا قتل کر دیا اور اکالی دل کے امیدوار کو انتخابی مہم سے روکا گیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس سے قبل جیرا میں آپ کے امیدوار کو دھمکایا گیا تھا اور پرچہ نامزدگی داخل نہ کرنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔

فروز پور میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے گئے عآپ امیدوار سے کاغذات چھین لیے گئے۔ جگراوں اور سنام میں آپ امیدوار کو اغوا کر لیا گیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔ جلال آباد میں بھی امیدواروں کو دھمکیاں دی گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی پارٹی پہلے بھی کچھ مقام پر انتخابی تشدد کے واقعات کو ریاستی الیکشن کمشنر کے نوٹس میں لاچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنر نے بھی ابھی تک اس پر کوئی توجہ نہیں دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب:خاتون کا واٹس ایپ پر تین طلاق دینے کا الزام، معاملہ ہائی کورٹ پہنچا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.