ETV Bharat / state

کیپٹن امریندر نے امت شاہ سے درخواست کی

author img

By

Published : May 5, 2020, 1:29 PM IST

پنجاب کے وزیراعلی امریندر سنگھ نے کورونا وائرس کے انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک گیر لاک ڈاؤن کی وجہ سے ریاست میں پھنسے ہوئے دیگر ریاستوں کے چھ لاکھ سے زائد مہاجر مزدوروں کو ان کی آبائی ریاستوں تک پہنچانے کے لیے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے درخواست کی ہے۔

کیپٹن امریندر نے مہاجر مزدوروں کو گھر بھیجنے لے لیے امت شاہ سے درخواست کی

سنگھ نے پیر کو شاہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ اگلے 10-15 دن کے لئے خصوصی ٹرین کا انتظام کیا جائے۔

ایک بیان کے مطابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگرچہ ریاستی حکومت نے انھیں گزشتہ چھ ہفتوں میں کھانا اور رہائش فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے، لیکن اب یہ مزدور فطری طور پر اپنے گھروں کو واپس جانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ سے 'خصوصی ضرورت' کے پیش نظر فوری مداخلت کرنے کی درخواست کی۔

وزیر اعلی نے شاہ سے درخواست کی کہ وزارت ریلوے کو مناسب انتظامات کرنے کی ہدایت کریں کیونکہ پنجاب سے پھنسے ہوئے مزدور اپنے ابائی مقامات تک جانے کے لئے بے چین ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چھ لاکھ 44 ہزار مہاجر مزدوروں نے اپنی آبائی ریاست واپس جانے کے خواہشمند ہیں اس سلسلے میں ریاستی حکومت کے پورٹل پر اپنا اندراج کراچکے ہیں، جس کے بعد وزیر اعلی نے یہ درخواست کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.