ETV Bharat / state

'زراعتی قوانین کو منسوخ کیا جائے'

author img

By

Published : Dec 10, 2020, 7:51 PM IST

اینٹی ٹیررسٹ فرنٹ انڈیا کے قومی صدر نے وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے زراعتی قوانین کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

زراعتی قوانین کو منسوخ کیا جائے
زراعتی قوانین کو منسوخ کیا جائے

ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں 'اینٹی ٹیررسٹ فرنٹ انڈیا' کے قومی صدر ویریش شیندیلیہ نے جمعرات کے روز وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے تینوں کسان زراعتی قوانین کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔

مسٹر ویریش شیندیلیہ نے یہ خدشہ ظاہر کیا کہ آئی ایس آئی، لشکر طیبہ، جیش محمد، خالصہ گروہ، بھنڈاروالہ کے حامی، اور ترسیم سنگھ موراولی نیز یوگراج سنگھ جیسے لوگ اور تنظیمیں کسانوں کی تحریک کو پرتشدد بنانے کی سازش کرسکتی ہیں۔

اینٹی ٹیررسٹ فرنٹ انڈیا کے قومی صدر نے وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے زراعتی قوانین کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا

انہوں نے کہا کہ ملک کو توڑنے والی قوتیں، مذہب اور ذات پات کے نام پر فساد پھیلانے والی طاقتیں اور بےگناہ افراد کا لہو بہانے والی قوتیں ملک میں سرگرم ہیں اور وہ فساد کراکے کسانوں کی تحریک کو بدنام کرسکتی ہیں۔

مسٹر ویریش شیندیلیہ نے پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ کے اس بیان کی حمایت بھی کی جس میں انہوں نے ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سردی میں کسانوں پر واٹر کینن سے پانی مارنا اور ان پر لاٹھی چارج کرنا غلط ہے، اس لیے انہیں کسانوں سے معافی مانگنی چاہیے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.