ETV Bharat / state

پنجاب کے وزیر اعلیٰ کسانوں کو دھوکہ دے رہے ہیں: راگھو چڈھا

عام آدمی پارٹی کے پنجاب انچارج اور ترجمان راگھو چڈھا نے پریس کانفرنس کرکے پنجاب کے وزیر اعلیٰ چننی کے خلاف آواز بلند کی اور انہیں 'ڈرامہ باز سی ایم' قرار دیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعلیٰ چننی نے پنجاب کے جن کسانوں کے ساتھ ہورڈنگ لگواکر تعریف حاصل کی تھی، آج تک ان کسانوں کو معاوضہ نہیں ملا ہے۔

راگھو چڈھا
راگھو چڈھا
author img

By

Published : Oct 23, 2021, 5:43 PM IST

پنجاب میں جیسے جیسے اسمبلی انتخابات نزدیک آتے جارہے ہیں، ویسے ویسے ہی سیاسی ہلچل تیز ہوتی جارہی ہے۔ عام آدمی پارٹی پنجاب میں برسراقتدار کانگریس پارٹی کی کارکردگی پر سوال اٹھارہی ہے۔

پنجاب کے وزیر اعلیٰ کسانوں کو دھوکہ دے رہے ہیں

عام آدمی پارٹی کے پنجاب انچارج اور ترجمان راگھو چڈھا نے پریس کانفرنس کرکے پنجاب کے وزیر اعلیٰ چننی کے خلاف آواز بلند کی اور انہیں 'ڈرامہ باز سی ایم' قرار دیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعلیٰ چننی نے پنجاب کے جن کسانوں کے ساتھ ہورڈنگ لگواکر تعریف حاصل کی تھی، آج تک ان کسانوں کو معاوضہ نہیں ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنچاب کے وزیراعلیٰ چرنجیت سنگھ چننی صرف تصویر کھنچوانے کے شوقین ہے، ان کی حکومت ان کسانوں کو معاوضہ دینے کے وعدے کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے، جن کی کپاس کی فصل گلابی سنڈی نامی کیڑوں کی وجہ سے تباہ ہوگئی تھی۔ چننی صرف لائٹ اور کیمرہ چاہتے ہیں لیکن ایکشن کرنا نہیں چاہتے۔

چڈھا نے بتایا کہ ایک لاکھ ہیکٹر سے زائد زمین پر اگی کپاس کی فصل کیڑوں کے حملے کی وجہ سے تباہ ہوگئی ہے۔

چڈھا نے کہا کہ چننی نے تقریباً ایک ماہ قبل بھٹنڈہ میں متاثرہ کسانوں سے ملاقات کی تھی اور ان سے وعدہ کیا تھا کہ کیڑوں کے حملے سے کپاس کی فصل کو ہوئے بھاری نقصان کے لیے ریاستی حکومت انہیں معاوضہ دے گی۔ لیکنچننی چنی نے اپنے وعدہ کو پورا نہیں کیا، یہاں تک ان کسانوں کے ساتھ کیے گئے وعدے کو بھی پورا نہیں کیا، جن کے ساتھ انہوں نے تصویریں کھنچوائیں اور بعد میں حکومت نے پوری ریاست میں اسے تشہیر کے مقاصد کے لیے استعمال کیا، تاکہ یہ تاثر پیدا کیا جاسکے کہ یہ پارٹی کسانوں کی دوست ہے۔

مزید پڑھیں :دہلی: آلودگی پر ریسرچ کے لیے آئی آئی ٹی کانپور سے معاہدہ

انہوں نے کہا کہ ریاست کے وزیر اعلیٰ صرف دکھاوا کا کام کرتے ہیں جب کہ زمینی حقیقت اس کے بالکل برخلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کسانوں کے سہارے وہ دوبارہ اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں ان ہی کو وہ دھوکہ دے رہے ہیں، جسے کسان کبھی معاف نہیں کریں گے۔

آپ کو بتادیں کہ پنجاب میں آئندہ سال انتخابات ہونے والے ہیں، جس کو لے کر کانگریس، عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کافی سرگرم ہوگئی ہے اور عوام کو لبھانے کے لیے ایک دوسرے کی پول کھول رہی ہے اور عوام کو اپنے طرف مائل کرنے کے لیے ایک سے بڑھ کر ایک پریس کانفرنس کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.