فیڈریشن کے سربراہ ستیش رانا، جنرل سکریٹری تیرتھ سنگھ باسی، فنانس سکریٹری منجیت سنگھ سینی اور چیف ایڈوائزر ویداپرکاش شرما نے ایک مشترکہ پریس بیان میں کسان تنظیموں کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کارپوریٹ گھرانوں کو خوش کرنے کے لیے کسان، مزدو اور ملازمین مخالف پالیسیاں نافذ کر رہے ہیں۔
مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملک کی املاک کو نقصان پہنچا کر اور پولیس کارروائی کرکےانسانی حقوق کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے قومی شاہراہ کو کئی کلومیٹر تک کھودنے کے سبب سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے لیے ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر پرمقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں تین اور چار دسمبر کومودی اور مرکزی حکومت کا پتلا نذرآتش کرکے ریلیاں اور مظاہرہ کیا جائے گا۔