ETV Bharat / state

Zradi Had Tral Road in Shambles: سڑک کی تعمیر میں سرعت لانے کا مطالبہ

ضلع پلوامہ کے زراڈی ہارڈ، ترال کی آبادی نے سڑک کی خستہ حالی اور سست رفتاری سے جاری تعمیراتی کام پر حکام کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

author img

By

Published : May 8, 2023, 6:23 PM IST

سڑک کی تعمیر میں سرعت لانے کا مطالبہ
سڑک کی تعمیر میں سرعت لانے کا مطالبہ
سڑک کی تعمیر میں سرعت لانے کا مطالبہ

پلوامہ (جموں و کشمیر) : اگرچہ موجودہ دور میں سڑکوں کی خستہ حالی کا تصور سماج میں ایک مایوس کن امر مانا جاتا ہے، وہیں جنوبی کشمیر کے ترال علاقے کا دور افتادہ گاؤں زراڈی ہارڈ میں گزشتہ کئی برسوں سے سڑک کی تعمیر و تجدید کا مسئلہ عوام کے لیے سوہان روح بنا ہوا ہے، کیونکہ علاقے کی سڑک پر تعمیراتی کام تو چل رہا ہے لیکن کام انتہائی سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ سے عوام کو عبور و مرور میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خستہ حال اور کچی سڑک پر بارشوں کے دوران پھسلن پیدا ہوتی ہے جس سے عام لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

مقامی باشندوں نے بتایا کہ سڑک پر محکمہ آر اینڈ بی تو کام کر رہا ہے تاہم کام کی سست رفتاری عوام کے لیے وبال جان بنی ہوئی ہے کیونکہ لمبے عرصے سے سڑک کی تعمیر کا کام جاری ہے تاہم ستم ظریفی ہے کہ ’’کام کچھوے کی چال چل رہا ہے جس کے سبب عوام کو راحت کے بجائے مشکلات کا سامنا ہے۔‘‘ لوگوں نے مزید بتایا کہ انہیں اس جدید دور میں بھی بیماروں کو کندھوں پر اٹھا کر اسپتال تک پہنچانا پڑتا ہے جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔

مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ ترال علاقے میں شاجن، بٹ نور اور دیگر دور افتادہ علاقوں میں سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں تاہم صرف ان کا ہی علاقہ پوری طرح نظر انداز کیا گیا ہے اور کئی مرتبہ حکام کی نوٹس میں مسئلہ لایا گیا لیکن سوائے یقین دہانی کے کچھ بھی حاصل نہیں ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: No Road Connectivity in Tral Village: ترال، آڈہ بل نودل کی آبادی سڑک رابطے سے محروم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.