پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی ممبران نے دیہی علاقوں میں بہتر طبی خدمات کی فراہمی کو مد نظر رکھتے ہوئے کانسچونسی فنڈز سے ان دیہی علاقوں میں قائم ہیلتھ مراکز کے لئے ایمبولینسز فراہم کیں۔ تاہم چھ ماہ کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود بھی ان ایمبولینسز کو متعلقہ پی ایچ سیز کے سپرد نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو آج بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔Why are Donated Ambulances lying Idle in Pulwama
ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی ممبران کی جانب سے وقف کی گئی ایمبولینسز کو چیف میڈیکل آفیسر کے سپرد کیا گیا تھا تاہم ابھی تک ان ایمبولینسز کو طبی مراکز پر دستیاب نہیں رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہیں۔ اور گزشتہ چھ ماہ سے ایمبولنسز دھول چاٹ رہی ہیں۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان طبی مراکز کو ایمبولینسز فراہم کی جائیں تاکہ مریضوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔Donated Ambulances lying Idle in Pulwama
مزید برآنکہ ضلع پلوامہ میں انتظامیہ نے کئی پی ایچ سیز قائم کی ہیں جن میں سے کچھ تشنہ تکمیل ہیں جبکہ بعض طبی مراکز کا تعمیری کام مکمّل کرنے کے باوجود انہیں فعال نہیں بنایا جا رہا۔ لوگوں نے انتظامیہ سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ جدید تعمیر کی گئی پی ایچ سیز کو فعال بنایا جائے تاکہ مقامی آبادی کو درپیش مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔
اس ضمن میں نمائندے نے چیف میڈیکل آفیسر پلوامہ سے بات کرنے کی کوشش کی تو تاہم وہ اپنے آفس میں موجود نہیں تھے جبکہ انہوں نے نمائندے کی فون کالز کا جواب دینا بھی گوارہ نہیں کیا۔