ضلع پلوامہ میں محکمہ ٹریفک کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے کئی ڈرائیوروں پر جرمانہ عائد کیا گیا۔
ٹریفک قوانین کو سختی سے لاگو اور عوام کو ٹریفک قوانین پر عمل کرانے کی غرض سے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں محکمہ ٹریفک کی جانب سے کارروائی جاری ہے۔ جس دوران بغیر رجسٹریشن یا انشورنس گاڑی چلانے والے افراد، ڈرائیونگ کے دوران موبائل استعمال کرنے یا غلط جگہ گاڑی پارک کرنے والے ڈروائیوروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔
اس دوران ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ ’’ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔‘‘
انہوں نے عوام الناس سے ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے کی اپیل کی۔