ETV Bharat / state

پانپور: سیدا براھیم منطقیؒ کا عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا

author img

By

Published : Mar 29, 2021, 5:13 PM IST

Updated : Mar 29, 2021, 7:47 PM IST

اس موقع پر دسو پانپور میں سید ابراہیم منطقیؒ کے آستان عالیہ پر درود و اذکار، نعت و مناجات اور دعائیہ مجالس کا اہتمام کیا گیا۔

پانپور: سیدا براھیم منطقیؒ کا عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا
پانپور: سیدا براھیم منطقیؒ کا عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا

ضلع پلوامہ کے دسو، پانپور میں حضرت سید ابراھیم منطقیؒ کا عرس مبارک نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

عرس مبارک کے سلسلے میں اُن کے آستان عالیہ واقع دسو، پانپور میں کل شام سے ہی درود واذکار اور نعت و مناجات کی محفلیں آراستہ ہوتی رہیں۔

آستان عالیہ پر دن بھر عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہا اور محبان اولیا پورے دن آستان عالیہ میں نعت و مناجات میں محو رہے۔

عرس مبارک کے موقع پر علماء کرام نے اولیاء اللہ کی دینی خدمات خصوصا سید ابراہیم منطقی کے روحانی کمالات پر روشنی ڈالی۔

مقررین نے کہا کہ ’’اولیاء کرام کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے سے ہی انسان دنیا و آخرت میں کامیابی سے ہمکنار ہو سکتا ہے۔‘‘

اس موقع پر وادی کشمیر کے امن و امان اور سلامتی کے لیے بھی خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

Last Updated : Mar 29, 2021, 7:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.