جنوبی ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور کے لدھو گاؤں میں حضرت شیخ نورالدین نورانیؒ کا عرسِ مبارک نہایت ہی عقیدت و احترآم کے ساتھ منایا گیا۔
اس سلسلے میں اُن کے استان عالیہ واقع ناگہ بل میں کل شام سے ہی درود و ازکار اور نعت کی محفلیں آراستہ ہوئیں۔
اس موقع پر علمائے کرآم نے حضرت شیخ نورالدین نورانیؒ کی دینی خدمات پر روشنی ڈالی اور لوگوں سے ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی تلقین کی۔
انہوں نے کہا کہ ولیوں کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے میں ہی زندگی کی کامیابی کا راز مضمر ہے۔
عرسِ مبارک کے دورآن تبرکات کے طور تہری بھی تقسیم کی گئی۔
اس موقع پر وادی کشمیر کے امن و امان کے لئے خصوصی دعاؤں کا بھی اہتمام کیا گیا۔
واضع رہے کہ لدھو پانپور میں حضرت نورالدین نورانیؒ کا غار شریف موجود ہے جہاں وہ بارہ برس تک اللہ تعالیٰ کی عبادت و ریاضت میں محو رہے۔