ETV Bharat / state

پلوامہ: پینے کے صاف پانی Water Supply سے کئی دیہات محروم

ضلع پلوامہ کے کئی دیہات آج بھی پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔ ان دیہاتوں میں رہنے والے لوگوں کو پینے کا صاف پانی حاصل کرنے کے لیے کئی میل تک کا سفر طے کرنا پڑتا ہے۔

water supply
پینے کے صاف پانی
author img

By

Published : Jun 6, 2021, 8:00 PM IST

ضلع پلوامہ سے تقریبا دس کلومیٹر کی مضافات پر واقع زڈورہ نامی گاؤں کے لوگوں کو صاف پانی حاصل کرنے کے لیے کئی کلومیٹر سفر کرنا پڑتا ہے۔ اگرچہ اس کے ملحقہ دیہات میں ایک واٹر ٹینکی کئی برس قبل تعمیر کی گئی ہے جہاں سے کئی علاقوں کو پینے کا پانی سپلائی کیا جا رہا ہے، تاہم کئی برس گزر جانے کے بعد بھی اس واٹر ٹینکی میں فلٹریشن پلانٹ نہیں بنایا گیا جس کی وجہ ان لوگوں کو آلودہ پانی سپلائی کیا جاتا ہے، جو پینے کے قابل ہی نہیں ہے اور اس پانی سے علاقہ میں بیماریوں کے پھوٹ پڑنے کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ ان محلقہ دیہاتوں میں ندی سے پانی سپلائی کیا جاتا ہے۔

پینے کے صاف پانی

اگرچہ ان محلقہ دیہاتوں کے لوگوں نے کئی بار محکمہ جل شکتی سے اپیل کی کہ وہاں ایک فلٹریشن پلانٹ قائم کیا جائے تاہم محکمہ آج تک صرف وعدے کیے اور زمینی سطح پر کچھ بھی نہیں کیا گیا۔

پلوامہ کے زڈورہ (zadoora) نامی گاؤں میں ایک چشمہ ہے جہاں سے علاقہ کے لوگ صاف پانی حاصل کرتے ہیں۔ یہاں محکمہ جل شکتی کو واٹر ریزرویشن تعمیر کرنے کے لیے زمین بھی دی گئی تھی جس میں واٹر فلٹرشن پلانٹ لگانے کی کوئی ضرورت بھی نہیں تھی، تاہم کئی برس گزر جانے کے باوجود اس کو تعمیر نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے متعلقہ ابادی پینے کے صاف پانی سے اج بھی محروم ہے۔

اس حوالے سے بشیر احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقے میں آلودہ پانی سپلائی کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے علاقہ میں بیماریاں پھوٹ پڑنے کا حطرہ لاحق ہوا ہے۔

انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اس واٹر ریزرویشن کو جلد از جلد تعمیر کریں تاکہ علاقہ کو پینے کا صاف پانی فرہم کریں۔

یہ بھی پڑھیں: وبا کے درمیان امرناتھ یاترا Amarnath Yatraپر سوال، محبوبہ نے کہا فیصلہ مرکز کے ہاتھ

اس حوالے سے محمد الطاف نے کہا کہ کئی سال قبل ہمارے علاقے میں واٹر ریزرویشن تعمیر تو کیا گیا لیکن آج تک محمکہ جل شکتی صاف پانی سپلائی کرنے میں ناکام رہا۔

اس حوالے سے محمکہ جل شکتی کے اے ای ای جوگندر سنگھ بالی نے کہا کہ اس علاقہ میں جلد ہی دوسرا واٹر ریزرویشن تعمیر کیا جائے گا جس پر کام جلدی ہی شروع ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ مرکزی سرکار نے ہر گھر جل ہر گھر نل کا منصوبہ بنایا ہے تاہم وادی کے طویل عرض میں آج بھی کئی ایسے دیہات ہیں جہاں پینے کے صاف پانی کے لیے لوگ ترس رہے ہیں اور کروڑوں روپے سے تعمیر کیے گئے اثاثے بے کار پڑے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.