ETV Bharat / state

Ujjwal Bharat Programme in Tral: ترال میں 'اجول بھارت اجول بھوشیہ' پروگرام کا انعقاد - tata electric department organized Ujjwal Bharat Ujjwal Bhawishya Programme

آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت محکمہ بجلی نے پلوامہ کے ترال میں اجول بھارت اجول بھوشیہ پروگرام کا اہتمام کیا۔ پروگرام میں آن لائن بجلی بل کی آدائیگی، شکایات کے ازالے کے نظام پر معلومات فراہم کی گئیں۔

ujjwal-bharat-ujjwal-bhawishya-programme-in-tral
ترال میں 'اجول بھارت اجول بھویشیہ' کے تحت تقریب منعقد
author img

By

Published : Aug 3, 2022, 7:57 PM IST

ترال: آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت محکمہ بجلی کی جانب سے جنوبی کشمیر South kashmir کے پلوامہ ضلع کے ترال میں ’اجول بھارت اجول بھویشیہ پاور@2047‘ پر میگا ایونٹ کے عنوان ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں بجلی شعبے کی اہم کامیابیوں کو اجاگر کرنے کی کیا گیا۔ پروگرام میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ Ujjwal Bharat Ujjwal Bhawishya Programme in Tral

ویڈیو

پروگرام کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے کی۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ انجینئر O&M (JPDCL) پلوامہ، Exen JPDCL، اونتی پورہ، مختلف کالجوں کے اساتذہ اور طلباء بھی موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی نے NHPC اور JPDCL کی ضلع کے لوگوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لیے ان کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بجلی کا درست استعمال کریں اور اپنے بل بروقت ادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر کے بجلی کے منظر نامے میں ڈرامائی تبدیلی آئی ہے جس میں بجلی کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

پروگرام کے دوران یونیورسل گھریلو بجلی، گاؤں کی بجلی، تقسیم کے نظام کو مضبوط بنانے، بجلی کی اسکیموں سے فائدہ اٹھانے والوں کے توصیفی اسناد، صلاحیت میں اضافے پر فلم، ’ون نیشن ون گرڈ‘ اور قابل تجدید توانائی پر مبنی دستاویزی فلمیں دکھائی گئیں۔ جب کہ پلوامہ کے ایک سکول کے طلباء نے ایک ناٹک پیش کیا جس کو حاضرین نے خوب سراہا۔

تقریب کے دوران بجلی کی بچت، آن لائن بل کی ادائیگی، شکایات کے ازالے کے نظام کے موضوع پر آگاہی پھیلانے والے نکڑ ناٹک بھی پیش کیے گئے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایگزیکٹو انجینئر الطاف حسين شاہ نے بتایا کہ قومی سطح کے اس پروگرام کا مقصد عوام میں جانکاری فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بجلی کا منصفانہ استعمال کریں۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.